بدھ‬‮ ، 12 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

لاہور میں 30 سال سے پرانی گاڑیوں پر پابندی لگانے کی تجویز

datetime 7  دسمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آئی این پی) پنجاب حکومت نے لاہور میں آئندہ سال سے 30 سال سے پرانی گاڑیوں پر پابندی لگانے کی تجویز دے دی۔وزیرتحفظ ماحول راجہ بشارت کی زیر صدارت انوائرمنٹ پروٹیکشن کونسل کا اجلاس ہوا جس میں مختلف تجاویز پیش کی گئیں جب کہ اجلاس میں پنجاب کی تحفظ ماحول پالیسی کو عالمی معیارات سے ہم آہنگ بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔اجلاس میں تجویز دی گئی کہ آئندہ سال لاہور میں اکتوبر سے دسمبر تک 30 سال سے پرانی گاڑیوں پرپابندی لگائی جائے، لاہور میں کار فری زونز اور دن مخصوص کرنے پر غور کیا گیا جب کہ بڑے پتے والے درخت لگانے کی تجویز دی گئی۔اس موقع پر راجا بشارت نے کہا کہ امسال اسموگ کی صورتحال گزشتہ برس کے مقابلے میں کافی بہتر ہے، آنے والے برسوں میں ماحولیاتی آلودگی کے خطرات بڑھ سکتے ہیں۔صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ کوپ 26 سمیت بین الاقوامی کنونشنز میں کیے گئے وعدوں کے پابند ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)


یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…