جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

پنڈی ٹیسٹ کی پچ میں میری رائے شامل تھی، بابر اعظم

datetime 5  دسمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی (این این آئی)قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ پنڈی ٹیسٹ جیتنے کے لیے کھیل رہے تھے، پاکستان میچ اپنے حق میں ختم نہیں کر پا رہا۔راولپنڈی میں انگلینڈ سے پہلے ٹیسٹ میں شکست کے بعد بابر اعظم نے میڈیا سے گفتگو کی اور انکشاف کیا کہ پنڈی ٹیسٹ کی پچ میں میری رائے شامل تھی۔

انہوں نے ساتھ کہا کہ جو ہم چاہ رہے تھے، ویسی پچ ہمیں نہیں ملی، ہم اسپنرز کے لیے سازگار پچ چاہتے تھے، جو نہیں مل پائی۔قومی ٹیم کپتان نے کہا کہ پاکستان راولپنڈی ٹیسٹ جیتنے کے لیے کھیل رہا تھا، جب یکے بعد دیگرے وکٹیں گریں تو پاکستان میچ ہار گیا۔انہوں نے کہاکہ ہمارے اسپنرز نے بھی اچھی بولنگ کی، شاہین شاہ آفریدی کی کمی راولپنڈی ٹیسٹ میں محسوس ہوئی۔بابر اعظم نے کہا کہ حارث رف کی انجری سنجیدہ نوعیت کی ہے، معلوم نہیں وہ ملتان ٹیسٹ میں دستیاب ہوں گے یا نہیں۔انہوں نے کہا کہ پہلی اننگز میں کوشش کی کہ 600 سے زیادہ اسکور کریں، ہم میچ جیتنا چاہتے تھے لیکن وکٹیں گرتیں رہیں اور میچ ہار گئے۔قومی ٹیم کے کپتان نے کہا کہ پاکستان کے پاس ٹیسٹ میچ جیتنے کا موقع تھا، اس میچ میں بیٹنگ لائن نے اچھی کارکردگی دکھائی، پنڈی ٹیسٹ سے شکست پر ماہوسی ہوئی۔انہوں نے کہاکہ پنڈی ٹیسٹ میں اپنی بہترین الیون کھلائی، کھانے کے وقفے کے بعد جیتنے کے لیے پر اعتماد تھے، پلیئرز پارٹنر شپ نہیں لگا پائے۔بابر اعظم نے کہا کہ مثبت مائنڈ سیٹ کے ساتھ ملتان ٹیسٹ میں جائیں گے۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…