سڈنی(این این آئی)آسٹریلوی کرکٹر مارنوس لبوشین 48 برس بعد کرکٹ میں ایک اہم اعزاز حاصل کرنے والے تیسرے آسٹریلوی کرکٹر بن گئے۔آسٹریلیا کے مارنوس لبوشین ٹیسٹ میچ میں ڈبل سنچری اور پھر سنچری اسکور کرنے والے دنیا کے آٹھویں بلے باز بن گئے ہیں جبکہ وہ یہ کارنامہ انجام دینے والے آسٹریلیا کے تیسرے بلے باز ہیں۔آسٹریلیا کے بیٹر نے یہ اعزاز 48 برس کے بعد حاصل کیا، آسٹریلیا کی جانب سے ڈوگ والٹرز نے 1969 اور گریگ چیپل نے 1974 میں یہ کارنامہ انجام دیا۔