راولپنڈی (آن لائن )پاکستان تحریک انصاف کے راہنما سینیٹر فیصل جاوید پارٹی چیئرمین عمران خان کا تعارف کراتے ہوئے آبدیدہ ہوگئے۔ میں ٹانگ پر گولیاں لگنے کے بعد عمران خان پہلی بار عوام میں واپس آئے ۔اسٹیج پر فیصل جاوید نے عمران خان کی آمد پر ان کا تعارف کرایا اور اسی دوران آبدیدہ ہوگئے۔فیصل جاوید نے کہا کہ عمران خان آپ کے لیے میں اپنی جان بھی دے سکتا ہوں، ہماری دعائیں آ پ کے ساتھ ہیں ا?پ سے عوام کی امیدیں ہیں۔پی ٹی آئی ر ہنما نے ’عمران کے حق میں کے نعرے بلند کیے۔عمران خان کا اسٹیج پر موجود قائدین نے استقبال کیا۔ وہ چھڑی کا سہارا لے کر اسٹیج پر پہنچے۔