اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )قومی کرکٹ ٹیم کے لفٹ ہینڈ فاسٹ بائولر محمد عامر ایک بار پھرایکشن میں نظر آئیں گے ، این او سی جاری کر دیا گیا ۔ نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے محمد عامر کو ابو ظہبی میں ہونیوالی ٹی ٹین لیگ میں شامل ہونے کیلئے اجازت نامہ جاری کر دیا ہے ۔ قومی فاسٹ بائولر محمد عامر ٹی ٹین لیگ میں بنگلا ٹائیگرز کی نمائندگی کریں گے۔خیال رہے کہ ابو ظبی ٹی ٹین لیگ جاری ہے اور 4 دسمبر تک ابوظبی میں کھیلی جائے گی۔