پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

نامزد سپہ سالار جنرل عاصم منیر کے کمانڈ سنبھالنے کی پروقار تقریب جی ایچ کیو میں 29 نومبر کو ہو گی ، تیاریاں جاری

datetime 26  ‬‮نومبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد ( آن لائن)پاک فوج کے17ویں سپہ سالار جنرل سید عاصم منیر کے کمانڈ سنبھالنے کی پروقار تقریب جی ایچ کیو میں 29 نومبر کو ہو گی۔ تقریب میں روایتی سٹک نئے آرمی چیف کے حوالے کی جائے گی۔ خراب موسم کی صورت میں جی ایچ کیو کے وسیع و عریض ہال میں متبادل انتظامات بھی کئے جا رہے ہیں۔

آرمی ہیلی کاپٹرز تقریب کو محفوظ اور پروقار بنانے کیلئے اسٹیڈیم کے گردو نواح محو پرواز رہیں گے۔ منگل 29نومبر 2022ئ� کو نئے سپہ سالار پاکستان کیلئے تبدیلی کمان تقریب کی اہمیت کے پیش نظر ہاکی اسٹیڈیم‘ جی ایچ کیو کے اندر باہر حتیٰ کہ ملک بھر کے فضائی‘ آرمی اور نیوی کے مراکز میں بھی سکیورٹی کے سخت ترین حفاظتی انتظامات کئے جا رہے ہیں۔تبدیلی کمان کی ماضی کی تقریبات کی طرح منگل 29نومبر 2022ئ� کو بھی عالمی معیار کی تقریب کی زمینی سلامتی اور فضائی تحفظ کیلئے آرمی ہیلی کاپٹرز میں SNIPERS (سنائپرز) سوار ہونگے جو ہمہ وقت اس قومی تقریب کے وقار میں اضافے‘فضائی نگرانی کیلئے محو پرواز رہیں گے۔ راولپنڈی کینٹ اور ہاکی اسٹیڈیم جی ایچ کیو کی طرف جانے والے راستوں پر حفاظتی نقطہ نگاہ سے ایک رات پہلے ہی ٹریفک بند کر دی جائیگی۔جنرل عاصم منیر سپہ سالار پاکستان کی کمان سنبھالنے والے اعزازی شمشیر یافتہ پہلے آرمی چیف ہیں۔ انہیں وطن عزیز کے پہلے حافظ قر آن سپہ سالار پاکستان ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔جنرل عاصم منیر سپہ سالار پاکستان کی کمان سنبھالنے والے اعزازی شمشیر یافتہ پہلے ا?رمی چیف ہیں۔ انہیں وطن عزیز کے پہلے حافظ قر آن سپہ سالار پاکستان ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…