اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کنٹینر مری روڈ راولپنڈی پہنچا دیا گیا جبکہ پی ٹی آئی نے ڈی سی اسلام آباد کی شرائط کا جواب بھی جمع کروا دیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی نے عمران خان کی طرف سے ڈپٹی کمشنر کو جواب دے دیا۔شاہ محمود قریشی نے اپنے جواب میں کہا کہ عمران خان کی سیکیورٹی کے پیش نظر ہیلی کاپٹر کی جلسہ گاہ کے قریب آمد لازمی ہے۔