پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

واٹس ایپ Emojisمیں پاکستانی جھنڈا شامل کر دیا ، پاکستانی صارفین خوش

datetime 3  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (نیوز ڈیسک)دنیا بھر میں ’واٹس ایپ‘ کے لاکھوں صارفین اس ایپلی کیشن سے مستفید ہو رہے ہیں۔ ٹیکسٹ مسیجنگ ہو یا تصویر شیئر کرنا، آڈیو میسج ہو یا کال، یہ وہ فیچرز ہیں جنہوں نے صارفین کو’واٹس ایپ‘ کا دیوانہ بنا رکھا ہے اور پوری دنیا میں اس کے صارفین کی تعداد میں روز بہ روز اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔پاکستان میں بھی واٹس ایپ کے لاکھوں صارفین موجود ہیں اور ان کی تعداد بھی ناقابل شمار ہے۔واٹس ایپ پر صارفین چیٹ اور کالز کے علاوہ مختلف اشکال (Emojis) کی صورت میں بھی اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہیں اور اس مقصد کیلئے مختلف قسم کی Emojis دستیاب ہیں جن دنیا کے بیشتر ممالک کے جھنڈے بھی شامل ہیں تاہم پاکستان کا جھنڈا اس میں شامل نہ ہونے پر پاکستان میں موجود واٹس ایپ صارفین نالاں تھے ۔
پاکستانی واٹس ایپ صارفین کی جانب سے بارہا مطالبہ بھی کیا گیا تھا کہ ان Emojis دیگر ملکوں کے جھنڈوں کی طرح پاکستانی جھنڈا بھی موجود ہونا چاہئے۔ پاکستانی صارفین کے مطالبہ اور دلچسپی کو دیکھتے ہوئے واٹس ایپ کی جانب سے اب ان Emojisمیں پاکستانی جھنڈا شامل کر دیا گیا ہے جس پر پاکستانی صارفین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے اور وہ اپنے دوستوں کو پاکستان کا جھنڈے والا ایموجی بھیج کر اپنی خوشی کا اظہار بھی کر رہے ہیں۔



کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…