جمعہ‬‮ ، 12 ستمبر‬‮ 2025 

کیا شعیب ملک اور ثانیہ مرزامیں طلاق کی افواہیں’’پبلسٹی اسٹنٹ‘‘ تھا؟بحث چھڑ گئی

datetime 20  ‬‮نومبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا اور پاکستانی کرکٹر شعیب ملک کے حوالے سےطلاق کی افواہوں کے بعد دونوں اسٹارز رئیلٹی شو کے سیٹ پر پہلی بار ایک ساتھ نظر آگئے، روزنامہ جنگ میں رفیق مانگٹ کی خبر کے مطابق مداحوں نے سوال اٹھایا ہے کہ کیا طلاق کی افواہیں’’پبلسٹی اسٹنٹ‘‘ تھا۔بھارتی میڈیا نے بھی اسے پبلسٹی اسٹنٹ ہی قرار دیا ہے تاہم کچھ

مداحوں نے دونوں کے ایک ساتھ نظر آنے پر خوشی کا اظہار کیا ہے ۔ دونوں اسٹارز نے طلاق کی افواہوں کی تصدیق یا تردید نہیں کی تھی ۔جوڑے کی مبینہ طلاق کی قیاس آرائیوں کے درمیان، OTT پلیٹ فارم اردو فلکس نے اپنے انسٹاگرام پیج پر جا کر اعلان کیا کہ ثانیہ اور شعیب اپنا شو’’دی مرزا ملک شو‘‘ کے ساتھ آ رہے ہیں ۔شو کی شوٹنگ سیٹ کی تصاویر اور ویڈیوز وائرل ہو رہی ہیں۔ پوسٹر میں دکھایا گیا ہے کہ ثانیہ اور شعیب سبز دیوار کے سامنے کھڑے ہیں۔شو کے سیٹ پر بنائی گئی ایک مختصر ویڈیو میں ان کے ہمراہ اداکار فہد مصطفیٰ کو بھی دیکھا جا سکتا ہے۔ ایسا لگتا ہے کہ ثانیہ مرزا اورشعیب ملک کے درمیان سب اچھا ہے۔ ان کی طلاق کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔ سوشل میڈیا صارفین کا اپنے ردعمل میں کہنا ہے کہ دونوں نے جان بوجھ کہ یہ خبریں پھیلائیں تاکہ ان کا آنے والا شو مشہور ہوجائے۔ ایک صارف نے لکھا ثانیہ مرزا اور شعیب ملک نے وہی کیا جو چالیس سے اوپر کی کسی بھی سلیبریٹی جوڑے کو کرنا چاہیے، کرکٹ اور ٹینس ختم ہو چکی ہو، کیمرہ رخ پھیر لے، تو بس ایک مشکوک سی پوسٹ، پھر دیکھو تماشا۔

ایک اور صارف نے کہا اگر طلاق کی افواہ ایک پبلسٹی اسٹنٹ تھا تو میرے دل میں ان کا احترام ختم ہوگیا۔توقع نہیں تھی کہ وہ اس سطح پر جائیں گے۔ ایک سوشل میڈیا صارف نے تبصرہ کیا۔’’ طلاق کی افواہ تشہیر کے مقاصد کے لیے تھی۔ شرم کی بات ہے‘‘۔جو سمجھتے ہیں کہ طلاق کی افواہ صرف ایک پبلسٹی اسٹنٹ کے لئے تھی۔ شرمناک لفظ ہے۔۔ ایک صارف نے لکھا طلاق کی افواہ پبلسٹی کے مقصد کے لیے تھی، شرم کرو۔

کچھ مداح ایسے ہیں جو جوڑے کے شو کے بارے میں جان کر خوش ہو گئے،ایک پرستار نے لکھا،بس ایک دوسرے کو معاف کر دو ایک دوسرے کے ساتھ رہو، دونوں ایک ساتھ اچھے لگ رہے ہیں۔جوڑے کی بہت سی انسٹاگرام پوسٹس کی وجہ سے مداح یہ قیاس کررہے تھے کہ دونوں کے درمیان سب کچھ ٹھیک نہیں ہے۔میڈیا نے بھی اس حوالے سے کئی خبریں چلائی ۔ رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا تھاکہ شعیب ملک نے ثانیہ مرزا کو دھوکہ دیا ہے ۔کچھ رپورٹس میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ ثانیہ اور شعیب میں باضابطہ طور پر طلاق ہوگئی ہے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر


حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…