جمعہ‬‮ ، 12 ستمبر‬‮ 2025 

دنیا کی معمر ترین سکول طالبہ 99سال کی عمر میں انتقال کر گئی

datetime 19  ‬‮نومبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیروبی(این این آئی )دنیا کی سب سے معمر پرائمری سکول کی طالبہ پریسلا سیتینی کا 99سال کی عمر میں انتقال ہو گیا، 90کی دہائی میں سیکھنے کی ان کی ثابت قدمی پر مبنی ایک فرانسیسی فلم کی یونیسکو نے بھی تعریف کی تھی۔ان کے پوتے سامی چیپسرور نے کو دی سٹینڈرڈ اخبار کو بتایا کہ پرسیلا جو “گوگو پرسیلا” کے نام سے

مشہور تھیں سینے کی پیچیدگیوں میں مبتلا ہونے کے بعد بدھ کو اپنے گھر کے اندر انتقال کر گئی۔موت سے تین دن قبل اس وقت سکول جانا چھوڑ دیا تھا جب انہیں سینے میں درد محسوس ہوا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں ان پر فخر ہے۔یونیسکو نے بتایا کا پرسیلا کی عمر 94 سال تھی جب اس نے کینیا کی رفٹ ویلی میں واقع اپنے گاں کے مقامی سکول کی پرنسپل کو اپنی تعلیم مکمل کرنے کی درخواست کو قبول کرنے پر آمادہ کیا تھا، یونیسکو نے معمر خاتون کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پرسیلا کی مثال ایسی ہے جس کی ان کے معاشرے کے اندر اور باہر پیروی کرنا چاہیے۔گزشت برس یونیسکو کے ساتھ ایک انٹرویو میں پرسیلا نے اس بات کی تصدیق کی کہ سکول واپس جانے کا ان کا مقصد کینیا میں نوجوان ماں کو بچے پیدا کرنے کے بعد سکول واپس آنے کی ترغیب دینا اور انہیں سماجی بدنامی کے خوف سے سکول چھوڑنے سے روکنا ہے۔پرسیلا نے کہا تھا کہ میں نہ صرف ان کے لیے بلکہ دنیا بھر کی ان لڑکیوں کے لیے ایک مثال قائم کرنا چاہتی تھی جو سکول نہیں جا رہی ہیں۔پرسیلا نے بہ بھی کہا کہ اگر عورت تعلیم حاصل نہیں کرتی ہے تو اس میں اور مرغی میں کوئی فرق نہیں رہے گا۔پرسیلا کی کاوشوں کا احاطہ ایک فرانسیسی فلم گوگو میں کیا گیا تھا۔ اس فلم نے انہیں گزشتہ سال زندگی میں پہلی مرتبہ جہاز میں سوار ہونے اور فرانسیسی صدر میکرون کی اہلیہ سے ملنے فرانس جانے کی اجازت دی۔فلم کے شریک مصنف پیٹرک بسیز نے کو پریسیلا کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ایک ٹویٹ میں کہا کہ ان کا لڑکیوں کو تعلیم حاصل کرنے کا پیغام ہمیشہ زندہ رہے گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر


حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…