ہفتہ‬‮ ، 23 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ملک کے مختلف علاقوں میں بارش و برفباری، سلسلہ کب تک جاری رہے گا، محکمہ موسمیات کی پیش گوئی

datetime 14  ‬‮نومبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد /پشاور /مظفر آباد /گلگت (این این آئی)آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان اوروفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں بارش ، پہاڑوں پر برف کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ، تمام پہاڑوں نے برف کی سفید چادر اوڑھ لی،موسم سرد ہونے پر شہریوں نے گرم کپڑے ، سوئٹر اور ہیٹر نکال لئے

تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر ، گلگت بلتستان اور وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت مختلف علاقوں میں شدید بارش کا سلسلہ پیر کو بھی وقفہ وقفہ سے جاری رہا جبکہ پہاڑوں پر برف بھی ہوتی رہی جس کے باعث موسم کی شدت میں مزید اضافہ ہوگیا جس کے باعث شہریوں نے گرم کپڑے اور سوئٹر اور ہیٹر نکال لئے ادھر پشاور سمیت پختونخوا کے مختلف علاقوں میں بادل چھائے رہے ، دوپہر کی بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہا جس سے سردی کی شدت مزید بڑھ گئی، پشاور، مردان، صوابی، چارسدہ، سوات، خیبر اور دیگر علاقوں میں بارش سے درجہ حرارت گر گیا، منگل کو بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہنے کا امکان ہے۔سوات، مینگورہ، کالام ، بحرین ،مالم جبہ ، وادی لیپہ، بالاکوٹ ، ڈڈیال، اسکردو ، نتھیاگلی ، چترال اور دیر بھر میں گزشتہ رات سے مسلسل بارش اور بالائی علاقوں میں برفباری ہوتی رہی۔ لواری ٹنل ، کالاش کی وادیوں، مڈکلشٹ ،گرم چشمہ ، اپر چترال کے کھوت ،بروغل، یارخون ،تریچ سمیت کئی مقامات میں برفباری ہوئی اور تمام پہاڑوں نے برف کی سفید چادر اوڑھ لی،لاہور میں بھی ہلکی بارش سے موسم سرد ہوگیا دوسری جانب خیبر پختونخوا کے ضلع سوات اور مالم جبہ میں موسم سرما کی پہلی برفباری ہوئی۔سوات مالم جبہ کے علاوہ گلگت بلتستان کے ضلع غذر سمیت بالائی علاقوں میں بھی برفباری ہوئی جس سے سردی کی شدت بڑھ گئی ہے تا ہم اب بھی ضلع غذر کے بالائی علاقوں میں وقفے وقفے سے برفباری کا سلسلہ جاری ہے

جبکہ میدانی علاقوں میں بارش کا امکان ہے۔گلگت بلتستان کے ضلع ہنزہ ،بابوسر ٹاپ ، نانگا پربت ، بٹوگاہ ٹاپ اور فیری میڈو کے پہاڑوں پر رات سے برفباری جاری رہی،ضلع دیامر کے شہر چلاس کے میں کہیں تیز اور کہیں ہلکی بارش کا سلسلہ جاری رہا۔آزاد کشمیر کے ضلع باغ ، سماہنی اور بھمبر میں تیز ہوائوں کی ساتھ بارش ہوئی ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق پنجاب کے علاقے ملتان،

بہاولپور ،چیچہ وطنی ،سرگودھا،گجرات، مری، جبکہ آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں بھی بارش ریکارڈ کی گئی، بارش کے باعث ان علاقوں میں سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر بالائی علاقوں میں مطلع جزوی ابرآلود رہے گا جبکہ خیبر پختونخوا، شمالی بلوچستان، اسلام آباد، بالائی، وسطی پنجاب، گلگت بلتستان اور کشمیر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے، ملک کے دیگرعلاقوں میں موسم خشک رہے گا۔

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)


آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…