میلبرن (این این آئی)ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے فائنل سے ایک دن قبل میلبرن میں پریس کانفرنس کے دوران بھارتی صحافی نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم سے وزیر اعظم شہباز شریف کی ٹوئٹ سے متعلق سوال پوچھ لیا۔بھارتی صحافی نے بابراعظم سے کہا کہ آپ کے ملک کے
وزیر اعظم شہباز شریف نے سیمی فائنل میں بھارت کی شکست پر 152 او ر 170 سے متعلق ٹوئٹ کیا۔بھارتی صحافی نے بابر اعظم سے سوال کیا کہ وزیراعظم کے ٹوئٹ سے کیا دباؤ بڑھتا ہے۔بابر اعظم نے جواب میں معذرت کرتے ہوئے کہا کہ میں نے یہ ٹوئٹ نہیں دیکھی، مجھے اس چیز کا علم نہیں۔انہوں نے کہا کہ دباؤ تو ایسا کچھ نہیں ہے، کوشش یہی ہوتی ہے مخالف ٹیم کے خلاف بہترین کارکردگی دیں اور اچھی کرکٹ کھیلیں۔واضح رہے کہ جمعرات کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں انگلینڈ نے بھارت کو 10 وکٹ سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کیا تھا، جس کے بعد وزیراعظم شہباز شریف نے ٹوئٹ کی تھی۔وزیراعظم نیاپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ٹی 20 ورلڈ کپ 2022 فائنل،اتوار کو (انگلینڈ) 170/0 اور (پاکستان) 152/0 کا ٹاکرا ہوگا۔ میلبرن میں پریس کانفرنس کے دوران بھارتی صحافی نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم سے وزیر اعظم شہباز شریف کی ٹوئٹ سے متعلق سوال پوچھ لیا۔