لاہور ( این این آئی) قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کے والد اعظم صدیق نے بھی قومی کرکٹ ٹیم کی کامیابی پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔ اعظم صدیق نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے بیٹے، کرکٹر بابر اعظم کی تصویر شیئر کی ہے۔
انہوں نے مولانا رومی کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا کہ جب مشکلات پر یشانیاں دل میں ڈیرے ڈال دیں تو صبر سے کام لو کیونکہ صبر کی کنجی سے مسرتوں کے درکھلا کرتے ہیں ور ہم مولانا رومی کی اس نصیحت پر ہی عمل کی کوشش کرتے ہیں۔اعظم صدیق نے اپنی پوسٹ کے آخر میں قومی ٹیم کی ایونٹ کے فائنل میں کامیابی کے لیے اپنی نیک تمنائوں کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ قومی کرکٹ ٹیم کی فائنل میں جگہ بنانے میں کامیابی پر پوری قوم کو مبارک، اب صرف ایک اور جیت کی دوری پر ورلڈ کپ ہے۔واضح رہے کہ جہاں ٹی ٹونٹی ورلڈکپ 2022ء میں پاکستان ٹیم کے سیمی فائنل میں پہنچنے کے امکانات ہی تقریباً ختم ہوگئے تھے وہیں اس ٹیم نے نہ صرف سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کیا بلکہ ناک آئوٹ مرحلے میں نیوزی لینڈ کو شکست دے کر فائنل میں بھی پہنچ گئی۔