بدھ‬‮ ، 16 جولائی‬‮ 2025 

ترکی میں غلطی سے چھالیہ لے جانے پر گرفتار پاکستانی رہا

datetime 10  ‬‮نومبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

انقرہ( آن لائن ) غلطی سے چھالیہ لے جانے پر گرفتار پاکستانی کو ترکی کی عدالت نے رہا کردیا۔عرب میڈیا کے مطابق محمد اویس کے اہل خانہ نے ان کی رہائی کی تصدیق کردی۔

محمد اویس کو مقامی عدالت میں پیش کیا گیا۔پاکستانی سفارتخانے کی جانب سے عدالت کو لکھے خط میں بتایا گیا کہ محمد اویس کے پاس سے جس مقدارمیں چھالیہ برآمد ہوئی اس کی قیمت پاکستان میں 280 روپے سے زیادہ نہیں۔ چھالیہ پاکستان میں استعمال ہونے والی روایتی چیز ہے اور پاکستانی قانون میں اس کی درآمد اور برآمد کی اجازت ہے۔ محمد اویس کے وکیل کی جانب سے عدالت میں موقف اختیار کیا گیا کہ وہ اس قانون سے ٓاگاہ نہیں تھے کہ ترکی میں چھالیہ کو منشیات کا درجہ حاصل ہے۔عدالت نے مختصر کارروائی کے بعد محمد اویس کو رہا کرنے کا حکم دے دیا۔ترکی کے حکام نے محمد اویس کو اکتوبر میں چھالیہ اور سپاری لانے پر گرفتار کیا تھا۔ محمد اویس ترکی گھومنے گئے تھے اور اپنے دوست کے لیے چھالیہ تحفتاً لے کر گئے تھے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…