راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف کے احتجاج کے دوران پی ٹی آئی کارکن بجلی کے کھمبے پر چڑھ گیا، زینت اللہ نامی 23 سالہ کارکن کا تعلق ضلع اورکزئی سے ہے، کھمبے پر تاروں سے چمٹ کر نیچے گر گیا، نوجوان بجلی کے کھمبے پر چڑھا اور کرنٹ لگنے سے جھلس کر زمین پر جاگرا، جسے ایمبولینس کے ذریعے ہسپتال پہنچایا گیا، طبی امداد دی جا رہی ہے لیکن تاحال وہ بے ہوش ہے۔ نوجوان کی حالت تشویشناک ہے راستے بند ہونے کی وجہ سے ہسپتال پہنچانے میں تاخیر ہوئی۔