منگل‬‮ ، 16 ستمبر‬‮ 2025 

معروف سرچ انجن ”گوگل “نے لوگو تبدیل کرلیا

datetime 2  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک(نیوز ڈیسک)معروف سرچ انجن گوگل نے 17سال کے عرصے میں مصنوعات کی رینج سے لے کران کے محسوس اور نظر آنے کے ارتقائی مراحل تک بہت سی تبدیلیاں کی ہیں لیکن اب اس نے ایک اور بڑی تبدیلی کردی ہے جو اگر اینیمیٹڈ نہ ہوتو شاید ہی گوگل صارفین اس کو پہچان سکیں ،وہ ہے ، لوگو‘ کی تبدیلی۔
اس حوالے سے گوگل کے ڈائریکٹر یوزر ایکسپیریئنس تمار یہوشوا کا کہناہے کہ ایک زمانہ وہ بھی تھا جب گوگل صرف ڈیسک ٹاپ کمپیوٹرز تک محدود تھا لیکن وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ آج کل لوگ مختلف پلیٹ فارمز کے ذریعے جن میں ایپس اور ڈیوائسز بھی شامل ہیں ،کے ذریعے گوگل پراڈکٹس سے تعامل کررہے ہیں۔تمار نے کہاکہ گوگل آپ کی ہر جگہ اور ہر طریقے سے چاہے وہ موبائل فون ہو ، ٹی وی ، گھڑی ، گاڑی کا ڈیش بورڈ ہو یا ڈیسک ٹاپ کمپیوٹر ہو ،آپ کی مدد کرتا ہے۔آج ہم اپنا نیا لوگو متعارف کرارہے ہیں۔تمار کا کہنا تھا کہ لوگو سے آپ کو صرف گوگل کے استعمال کا پتہ ہی نہیں چلتا بلکہ یہ آپ کو اپنے کام کا طریقہ کار بھی دکھاتاہے۔
انہوں نے کہاکہ یہ پہلی بار نہیں ہے کہ ہم نے اپنا لوگو تبدیل کرلیا ہے اور یہ غالباً ہماری آخری تبدیلی بھی نہیں ہوگی بلکہ ہمارا خیال ہے کہ آج کی یہ اپ ڈیٹ گوگل کے آپ کے لیے کام کرنے کے طریقہ کار کا انعکاس ہے ،چاہے وہ تلاش کرنا ہو ، نقشہ ہو ،جی میل ہو ، کروم ہو یا کوئی اور پراڈکٹ ہو۔ڈائریکٹر کا کہنا تھا کہ ہمارا خیال ہے کہ ہم نے گوگل کا موجودہ لوگو پہلے کی نسبت سادہ ،خوبصورت ، دوستانہ اور باترتیب بنایاہے۔تجدید کا یہ عمل آج کے گوگل کے لیے ہی نہیں بلکہ مستقبل کے گوگل کیلئے بھی جاری رہے گا۔خیال رہے کہ گزشتہ دنوں گوگل نے اپنی تمام کمپنیوں کو ایک بڑی کمپنی الفابیٹ میں بدل دیا تھا جس میں گوگل سرچ انجن کو ایک ذیلی کمپنی کی حیثیت دی گئی تھی۔گوگل کی جانب سے اس سے پہلے گزشتہ سال مئی میں لوگو بدلا گیا تھا جس میں جی اور ایل کے حروف کی پوزیشن میں تبدیلی کی گئی تھی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Self Sabotage


ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…