نئی دہلی (این این آئی)پہلا بھارتی ووٹر اپنا آخری ووٹ ڈالنے کے 3 دن بعد دنیا سے رخصت ہوگیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست ہماچل پردیش میں رہنے والے 106سالہ شیام سرن نیگی شہری نے اپنی زندگی کے دوران 34 مرتبہ الیکشن میں ووٹ ڈالے۔بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ شیام سرن نیگی نے 2نومبر کو ہماچل پردیش میں ہونے والے اسمبلی انتخابات کے لیے اپنی زندگی کا آخری ووٹ ڈالا تھا۔شیام سرن نیگی نے 23اکتوبر 1951کو آبائی علاقے میں ہی اپنا پہلا ووٹ کاسٹ کیا تھا۔بھارت کے الیکشن کمیشن نے شری شیام سرن نیگی کی موت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کیلئے پیغام بھی جاری کیا ہے۔الیکشن کمیشن آف انڈیا نے ٹوئٹر پر لکھا کہ شری شیام سرن نیگی کی خدمات کے لیے ہمیشہ ان کے مشکور ہیں۔اس کے علاوہ دیگر سرکاری حکام نے بھی ان کی موت پر دکھ کا اظہار کیا ہے۔
پہلا بھارتی ووٹر آخری ووٹ ڈالنے کے 3دن بعد چل بسا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
ناناپاٹیکر کی موت کی وجہ کیا بنی؟ پوسٹ مارٹم رپورٹ میں نئے انکشافات سامنے آگئے
-
خیبر پختونخوا میں گورنر راج کا نفاذ، وزیراعلیٰ سہیل آفریدی گرفتار
-
سعودی عرب جانے والے پاکستانی مسافروں کے لیے اہم اعلان
-
گھر بیٹھے شناختی کارڈ پر تصویر اور مستقل پتہ تبدیل کروانے کا طریقہ
-
معروف اینکر اقرار الحسن کو لاہور سے گرفتار کر لیا گیا
-
پولیس کی 8 پی ٹی آئی رہنماؤں کو حفاظتی تحویل میں رکھنے کی تصدیق
-
سیاسی جماعت کا استحکام پاکستان پارٹی میں ضم ہونے کا اعلان
-
نانا پاٹیکر کی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آگئی
-
لاہور: رشتہ ٹوٹنے کے رنج میں سابق منگیتر کی لڑکی سے زیادتی
-
طالبہ فراڈ کیس میں اہم پیشرفت، گرفتار ملزم کے اہم انکشافات
-
لائبہ اعجاز کو اعلیٰ تعلیم کا جھانسہ دینے والا گینگ گرفتار،نعمان، فاطمہ سرور اور عائزہ شامل
-
ملک میں کہاں کہاں بادل برسیں گے؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی
-
وزیراعظم کی ہدایت ! بیرون ملک جانے والے مسافروں کی بڑی مشکل آسان
-
سہیل آفریدی کی جانب سے لانگ مارچ کا اعلان اب بھی برقرار ،کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے،سلمان اکرم راجہ



















































