کراچی (نیوز ڈیسک) رواں سال فیس بک کی جانب سے لانچ کی جانے والی ایک اہم ایپ ”مومینٹس“ میں ایک نیا فیچر متعارف کرایا گیا ہے جو خودکار انداز میں تصاویر کو ویڈیو میں تبدیل کرکے اس پر مناسبت کے لحاظ سے میوزک کا اضافہ بھی کرتا ہے۔
یہ فیچر آپ کے فون میں موجود تصاویر کو چہرے پہنچاننے والے فیچر کے ذریعے ٹیگ کرتی ہے اور پھر منتخب تصاویر آپ اپنے فیس بک کے دوستوں سے بھی شیئر کرسکتے ہیں اور اس میں اہم فیچر یہ ہے کہ یہ تمام تصاویر کو پہلے ہی فیس بک اکاو¿نٹ سے ہم آہنگ رکھتا ہے۔ جوں ہی ایپ کو فون میں موجود تصاویر تک رسائی دی جاتی ہے یہ چند سیکنڈوں میں آپ اور آپ کے دوستوں کو پہنچانتے ہوئے ٹیگ کا مشورہ دیتی ہے پھر آپ ایک گروپ بناسکتے ہیں جس کے اراکین اس تصاویر کی ویڈیو دیکھ سکتے ہیں اس کے بعد مومینٹس تصاویر کا ایک مجموعہ بناکر اس پر موسیقی کی 10 تھیمز میں سے کسی ایک کا انتخاب کرکے ازخود اس کے بیک گراو¿نڈ میں شامل کردیتی ہے اس میں آپ تصاویر کی ترتیب بدل سکتےہیں، پسند کا میوزک لگاسکتے ہیں لیکن تصاویر پر فلٹر وغیرہ لگا کر ان میں تبدیلی نہیں کرسکتے۔ فیس بک کے مطابق آپ دنیا کی 34 زبانوں میں اس ایپ کو استعمال کرسکتے ہیں اور اس کا نیا ورڑن کئی جدتوں کے ساتھ گوگل پلے سے مفت ڈاو¿ن لوڈ کیا جاسکتا ہے۔
فیس بک کی ایپ مومینٹس جو تصاویر سے ازخود ویڈیو بناکر موسیقی شامل کرتی ہے
2
ستمبر 2015
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں