اسلام آباد(این این آئی)تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اور سابق وفاقی وزیر اسد عمر نے عمران خان پر حملے کے بعد اپنے بیٹے کی جانب سے بھیجے گئے پیغام کو سوشل میڈیا پر جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ کچھ بھی ہو جائے ان حالات میں مضبوط کھڑے رہیں۔اسد عمر نے سوشل میڈیا پر اپنی پوسٹ میں لکھا کہ گزشتہ رات میرے بیٹے نے مجھے پیغام دیا۔پیغام میں اسد عمر کے بیٹے نے اپنے والد سے کہا کہ کچھ بھی ہو جائے ان حالات میں مضبوط کھڑے رہیں، ان سب کے بعد بھی ایک زندگی ہے اور آپ اللہ کے سامنے جوابدہ ہونے پر شرمندہ نہیں ہوں گے۔ان کے بیٹے نے پیغام میں لکھا کہ انا کا مسئلہ بنانے والے آپ کو خوفزدہ نہیں کر سکتے، بلآخر انصاف اس دنیا میں ہوگا یا آخرت میں۔