اتوار‬‮ ، 14 ستمبر‬‮ 2025 

ٹی ٹونٹی ورلڈکپ ،پاکستان کے سیمی فائنل تک رسائی کے امکانات برقرار ،شائقین کیلئے اچھی خبر

datetime 4  ‬‮نومبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایڈیلیڈ ( این این آئی) ٹی ٹونٹی ورلڈکپ میں گروپ بی کے اہم میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقہ کو شکست دیکر سیمی فائنل تک رسائی کے امکانات کو برقرار رکھا ہے۔قومی ٹیم کی جنوبی افریقہ کے خلاف فتح نے اس بات پر مہر لگادی ہے کہ گروپ 2 سے دونوں سیمی فائنلسٹ ٹیموں کا فیصلہ

تمام ٹیموں کے آخری میچ کھیلے جانے کے بعد ہی ہوگا۔بھارت اس وقت گروپ میں 6پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن پر موجود ہے تاہم زمابوے کے خلاف میچ میں جیت انہیں سیمی فائنل میں لے جائے گی البتہ شکست پر انہیں رن ریٹ کا سہارا لینا پڑے گا۔اسی طرح جنوبی افریقہ 5 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے، سیمی فائنل میں پہنچنے کیلئے اسے نیدرلینڈز کیخلاف لازمی فتح درکار ہوگی۔ نیدرلینڈز کے ہاتھوں پروٹیز کو اپ سیٹ شکست ہوئی تو پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان میچ میں جو بھی فاتح ہوا اس کیلئے سیمی فائنل کی راہ ہموار ہوجائے گی۔پاکستان کی سیمی فائنل میں رسائی بنگلادیش کیخلاف کامیابی کے ساتھ ساتھ بھارت اور جنوبی افریقہ کی شکست پر بھی ہے۔ نیدرلینڈز اگر جنوبی افریقہ کو شکست دے اور پاکستان بنگلا دیش سے جیت جائے تو اس کے پوائنٹس 6 ہوجائیں گے اور وہ جنوبی افریقہ سے آگے نکل جائے گا اور سیمی فائنل میں پہنچ جائے گا۔اگر بھارت اور جنوبی افریقہ دونوں ہی اپنے آخری میچز ہار گئے تو بابر الیون نہ صرف سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرجائے گی بلکہ گروپ میں ٹاپ بھی کرسکتی ہے تاہم یہ ناممکن ہے۔دوسری جانب بھارتی ٹیم زمبابوے اور جنوبی افریقہ نیدر لینڈز کو شکست دیتے ہیں تو پاکستان ایونٹ سے باہر ہوجائے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انجن ڈرائیور


رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…