پیر‬‮ ، 21 جولائی‬‮ 2025 

عمران خان نے حملے سے قبل برطانوی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کیا کہا تھا ؟

datetime 4  ‬‮نومبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے حملے سے قبل برطانوی میڈیا کو دیئے گئے انٹرویو میں کہا ہے کہ پر اعتماد ہوں

لانگ مارچ میں تشدد نہیں ہوگا۔تفصیلات کے مطابق عمران خان نے حملے سے 2 گھنٹے قبل برطانوی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ پر اعتماد ہوں لانگ مارچ میں تشدد نہیں ہوگا،میں پچھلے چھ ماہ سے سڑکوں پر ہوں، لانگ مارچ کا مقصد الیکشن کرانا اور تبدیلی لاناہے،

اس کے علاوہ اور کوئی راستہ نہیں ہے۔انہوںنے کہاکہ مجھے پچھلی دفعہ کی طرح کمزور حکومت ملی تو حکومت نہیں سنبھالوں گا، پچھلی دفعہ اتحادی حکومت کمزور تھی،

میں اتنا مضبوط نہیں تھا کہ قانون کی حکمرانی پر عمل درآمد کرا سکوں۔عمران خان نے کہا کہ میں طاقتور مافیاز کو قانون کے کٹہرے میں نہیں لاسکا،

مافیاز کے پاس مجھے کمزور کرنے اور بلیک میل کرنے کے کئی طریقے تھے،اس بار میرے پاس پارلیمنٹ میں نمبر پورا ہوگا

تو ہی اقتدار سنبھالوں گا۔انہوںنے کہاکہ قانون پر عمل درآمد اسی صورت کراسکتے ہیں جب پارلیمنٹ میں اکثریت ہو۔



کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…