ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

مصری فنکاروں پر نیم عریاں لباس پہننے اور فقرہ بازی پر پابندی لگا دی گئی

datetime 2  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

قاہرہ(نیوز ڈیسک) مصر کی حکومت نے تاریخ میں پہلی بار فن کاروں ، گلو کاروں اور شوبز سے وابستہ افراد کے لیے نیا ضابطہ اخلاق متعین کرتے ہوئے ان کے لیے نیم عریاں اور غیراخلاقی لباس زیب تن کرنے پرپابندی عائد کردی ہے۔عرب میڈیا کے مطابق مصر کی میوزک ٹریڈ یونین کے چیئرمین ھانی شاکر کی زیرصدارت اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ فن کاری اور اداکاری کے دوران کوئی بھی فن کار تھیٹر پرغیراخلاقی اور نیم عریاں لباس پہن کرنہیں آئے گا۔ تمام فن کاروں کو کلبوں اور موسیقی کے پروگراموں میں شرکت کرتے ہوئے باوقار لباس زیب تن کرنے کو یقینی بنانا ہوگا۔اجلاس کے بعد پریس کو جاری ہونے والے ایک بیان میں تمام فن کاروں اور فن کاراو¿ں کو مطلع کیا گیا ہے کہ وہ لباس کے حوالے سے آئندہ اس نئے ضابطہ اخلاق کی سختی سے پابندی کریں۔خلاف ورزی کرنے والے خلاف انضباطی کارروائی کے ساتھ ساتھ فلموں اور تھیٹر میں حصہ لینے پرپابندی بھی عاید کی جاسکتی ہے۔میوزک یونین کے چیئرمین کا کہنا ہے کہ نئے ضابطہ اخلاق کا مقصد فن کاروں اور شو بز کے شعبے سے وابستہ افراد کو مصرکی معاشرتی اقدار کا پابند بنانا اور متنازعہ گیٹ اپ اختیار کرنے سے روکنا ہے۔نئے ضابطہ اخلاق کا تعلق صرف فن کاروں کے باوقار لباس تک محدود نہیں بلکہ شوبز میں کام کرنے والے تمام افراد کو نا مناسب الفاظ اور رکیک فقرہ بازی سے بھی منع کردیا گیا ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ حالیہ کچھ عرصے کے دوران فن کاروں کی جانب سے لباس اور زبان وبیان کے حوالے سے بعض افسوسناک غلطیاں سرزد ہوئی ہیں جومصری سماج اور معاشرتی اقدار کی نفی کرتی ہیں۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…