بدھ‬‮ ، 22 اکتوبر‬‮ 2025 

ارشد شریف قتل کیس ،وقار احمد کے تہلکہ خیزانکشافات

datetime 3  ‬‮نومبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)سینئر صحافی ارشد شریف 10 اگست کو نیروبی پہنچنے کے بعد وقار احمد اور خرم احمد کے اپارٹمنٹ میں رہے۔ نجی ٹی و ی کے مطابق پاکستانی تحقیقاتی ٹیم نے ارشد شریف کے نیروبی میں میزبان دونوں بھائیوں وقار اور خرم احمد سے اس حوالے سے پوچھ گچھ کی ،ارشد شریف 10 اگست کو نیروبی پہنچنے کے بعد وقار احمد اور خرم احمد کے اپارٹمنٹ میں رہے۔

نیروبی میں وقار احمد کے مذکورہ عمارت میں 24 سے زائد لگژری اپارٹمنٹس ہیں۔یہ عمارت پاکستانی ہائی کمیشن سے صرف 10 منٹ کے فاصلے پر واقع ہے،ارشد شریف نے کینیا کا ویزا لیتے وقت اسی اپارٹمنٹ کی تفصیلات پولیس کو دی تھیں،وقار احمد نے دبئی میں مقیم برطانوی نژاد پاکستانی تاجر کی درخواست پر ارشد شریف کی میزبانی کی،مقتول ارشد شریف کا کینیا کا وزٹ ویزا اسپانسر کیا گیا تھا اور انہیں انٹری ویزا نہیں ملا تھا،کینیا جانے کیلئے ارشد شریف کو اسپانسر لیٹر خرم احمد کے بھائی وقار احمد نے بھیجا تھا،وقار اور خرم احمد نے اپارٹمنٹ خصوصی طور پر ارشد شریف کیلئے مختص کیا تھا،دونوں بھائیوں خرم اور وقار کا تعلق کراچی سے ہے، دونوں نیروبی میں پراپرٹی کے کئی پراجیکٹس کے ناصرف مالک ہیں بلکہ وہ پراپرٹی کا کام بھی کر رہے ہیں۔خرم اور وقار کینیا میں فارم ہائوس اور فائرنگ شوٹنگ کیمپ کے بھی مالک ہیں۔نجی ٹی وی کے مطابق وقار اور خرم دونوں کو سوالنامے بھیجے گئے تاہم انہوں نے جواب نہیں دیا،وقار اور خرم کے وکیل کے مطابق ارشد شریف کی موت غلط شناخت کے سبب ہوئی۔واضح رہے کہ 22 اور 23 اکتوبر کی درمیانی شب کینیا میں موجود صحافی ارشد شریف کو گاڑی میں جاتے ہوئے کینین پولیس نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا۔ایف آئی اے اور انٹیلی جنس بیورو کے افسران پر مشتمل ٹیم صحافی ارشد شریف کے قتل کی تحقیقات کے لیے کینیا میں موجود ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کنفیوز پاکستان


افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…