رائے ونڈ (این این آئی)رائے ونڈ میں روشنیوں کا شہر آبادہوگیا ،دنیا بھر سے لاکھوں فرزندان توحید دعوت وتبلیغ کیلئے رائے ونڈ پہنچ گئے۔پنجاب حکومت کی جانب سے تمام سہولیات فراہم کرنے کا اعلان ،اجتماع کے پہلے روز شرکاء کی تعداد 5لاکھ سے تجاوز کرگئی ۔
عالمی اجتماع کے پہلے روز دور دراز سے قافلوں کی آمد کا سلسلہ جاری رہا ،شہر کی ٹوٹی پھوٹی سڑکوں سے گاڑیوں کو مشکلات کا سامنا ،شہر کی اہم شاہرائوں سے تجاوزات کا صفایا ممکن نہ ہو سکا ،ایل ڈبلیو ایم سی کے اہلکار سڑکوں کی صفائی میں مصروف نظر آئے ،پولیس گاڑیاں گشت پر مامور رہیں ،ریلوئے اسٹیشن استقبالیہ کیمپ سے غیر ملکی مہمانوں کو حلقہ بیرون میں پہنچایا گیا ،سلنڈر کی پابندی برقرار رہنے پر شرکاء اجتماعی کنٹین سے کھانا خریدتے رہے ،مقامی ٹرانسپورٹرز نے منہ مانگے کرائے وصول کئے ،ٹھوکر نیاز بیگ تا رائے ونڈ کا کرایہ 150روپے تک وصول کیا گیا ،شہر میں سٹریٹ لائٹس روشن نہ ہونے سے شہرکی سڑکیں تاریکی میں ڈوبی رہی ،کم عمر رکشہ ڈرائیورتبلیغی کارکنان سے منہ مانگے کرائے وصول کرتے رہے ،بھٹی چوک ،ماڈل بازار ،تبلیغی مرکز چوک میں ٹریفک کا نظام معطل رہا ،تبلیغی کارکنان کی بڑی تعداد سامان کی خریداری میں مصروف رہی ،اقامت ہوتے ہی سڑکوں پر سناٹا رہا ،وضو گاہوں پر نماز سے قبل رش،سند رروڈ کو عام ٹریفک کیلئے بند کردیا گیا ،تبلیغی مرکز کو اجتماع ایام میں بند کردیا گیا ،تبلیغی مرکز بازار میں گرانفروشی کی شکایات ،ریلوئے روڈ ،بھٹی چوک ،تبلیغی مرکز بازار سمیت اہم شاہرائوں سے تجاوزات کی بھرمار سے ٹریفک کی روانی متاثر،سردی کی شدت میں اضافے سے ابلے انڈوں کی فروخت میں اضافہ ہوگیا۔