جمعرات‬‮ ، 11 ستمبر‬‮ 2025 

لانگ مارچ کی ڈیوٹی پر تعینات اہلکاروں کے ساتھ ناروا سلوک کا انکشاف

datetime 2  ‬‮نومبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آئی این پی) پنجاب پولیس کی جانب سے پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کی ڈیوٹی پر تعینات ہونے والے اہلکاروں کے ساتھ افسوسناک سلوک کا انکشاف ہوا ہے۔

ایک نجی ٹی وی کے مطابق پنجاب پولیس کی جانب سے 600 جوانوں کو جانوروں کی طرح بس میں لاد کر پنڈی پہنچایا جا رہا ہے۔ 400کلو میٹر کا سفر اہلکاروں کو پولیس وین میں سیٹوں کے بغیر کرنے پر مجبور ہیں۔پولیس وین میں سوار اہلکار فرش پر یا کھڑے ہوکر پنڈی تک کا سفر کرنے پر مجبور ہیں، 600 پنجاب کانسٹیبلری کے جوانوں کو پنڈی پہنچانے کے لئے صرف سات بسوں کا انتظام کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق 50 سیٹوں والی پولیس وین میں 65 پولیس کے جوانوں کو بٹھا کر پنڈی لے جایا جارہا ہے، اس کے علاوہ اہلکاروں کو قیدیوں کی گاڑی میں بھی ڈیوٹی کے لیے راولپنڈی پہنچایا جارہا ہے۔ذرائع کے مطابق فاروق آباد پنجاب کانسٹیبلری ہیڈ کوارٹر میں 15روز سے جاری اینٹی رائیڈ فورس کے جوانوں کو کورس روک کر پنڈی پہنچنے کے احاکامات جاری کردیے گئے ہیں۔یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کا لانگ مارچ اسلام آباد کی جانب رواں دواں ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر


حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…