اسلام آباد (آن لائن) پاکستان تحریک انصاف نے سیکٹر ایچ نائن سری نگر ہائی وے پر دھرنا اور اسلام آباد کے تمام داخلی و خارجی راستوں پر دھرنا دیے جانے کی منصوبہ بندی کر لی۔ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ پلان A کے تحت پاکستان تحریک انصاف نے سری نگر ہائی وے سیکٹر ایچ نائن پر دھرنا دینے کا ارادہ رکھتی ہے جس کے حوالے سے پی ٹی آئی کی طرف سے ضلعی انتظامیہ کو باقاعدہ درخواست دی گئی ہے اور اس پر ڈی سی اسلام آباد سے میٹنگ بھی ہوئی جو تاحال ناکام رہی ہے،اگر ضلعی انتظامیہ پی ٹی آئی کو سری نگر ہائی وے پر اجازت نہیں دیتی تو پلان B کے طور پر اسلام آباد کے تمام داخلی و خارجی راستوں پر دھرنا دیے جانے کی پلاننگ ہے دھرنوں سے فیڈرل کیپٹل کو بلاک کیا جائے گا۔