پرتھ ( این این آئی) پاکستانی کرکٹرز زمبابوے اور بھارت کے خلاف شکست بھلا کر آگے بڑھنے اور جیت کے لیے پرعزم ہیں۔کھلاڑیوں نے نیدرلینڈرز کے خلاف میچ سے قبل پریکٹس سیشن میں بیٹنگ اور بولنگ کی پریکٹس کی۔ اس میچ میں حیدر علی کی جگہ فخر زمان کو ٹیم میں شامل کئے جانے کا امکان ہے، پرتھ میں واکا کرکٹ گرائونڈ میں فاسٹ بولرز نے کوچ شان ٹیٹ کی زیرِ نگرانی نئے گیند سے بولنگ کی پریکٹس کی۔کپتان بابر اعظم اور آصف علی نے ماربل کی سلیب رکھ کر بانس کھیلنے کی پریکٹس کی جبکہ ٹاپ آرڈر بیٹر فخر زمان نے بھی ٹریننگ سیشن میں بھرپور پریکٹس کی۔