ممبئی (این این آئی)بھارتی ٹیم کے سابق بیٹر گوتم گمبھیر نے ویرات کوہلی پر طعنہ مارتے ہوئے کہا ہے کہ رنز وہ نہیں بنانا جس سے آپ کا ریکارڈ بنے۔بھارتی میڈیا کے مطابق گوتم گمبھیر نے کہا کہ ویرات کوہلی ورلڈ کپ میں رنز بنانے کے مائنڈ سیٹ سے جائے اور ٹیم کیلئے رنز بنائے۔انہوں نے کہا کہ ورلڈ کپ میں ایسے 50 یا 100 کا کوئی کام نہیں جو ٹیم کے کام نہ آئیں بلکہ ایسے 30 یا 40 رنز بنائیں جو آپ کی ٹیم کی جیت کے لیے اثر رکھتے ہوں۔گوتم گمبھیر نے کہا کہ جب بھی بڑے ایونٹ میں جاتے ہیں تو اپنے ریکارڈز گھر چھوڑ دینے چاہئیں کیوں کہ آپ کے ریکارڈز کی کوئی اہمیت نہیں ہوتی۔انہوں نے کہاکہ سب سے ضروری ٹیم کی جیت ہوتی ہے۔