منگل‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2025 

لڑاکا طیارہ رہائشی عمارت سے جا ٹکرایا، 13 افراد ہلاک

datetime 18  اکتوبر‬‮  2022 |

ماسکو(این این آئی)مغربی روس میں لڑاکا طیارے کے رہائشی عمارت سے ٹکرانے سے 13 افراد ہلاک ہوگئے، اس کے نتیجے میں کئی اپارٹمنٹس شعلوں کی لپیٹ میں آگئے ۔روسی خبر رساں ادارے کے مطابق دونوں پائلٹس طیارے سے نکل جانے میں کامیاب ہوگئے ،

مقامی گورنر وینیامین کوندراتیف نے کہا کہ حادثے کا شکار ہونے والا طیارہ سخوئی ایس یو34تھا۔یہ ایک سپرسونک درمیانے فاصلے تک مار کرنے والا لڑاکا بمبار تھا۔یہ طیارہ ایک فوجی ہوائی اڈے سے اڑان بھرنے کے بعد تربیتی پرواز کے دوران میں گرکر تباہ ہوا ، طیارے کو حادثہ انجن میں آگ لگنے کی وجہ سے پیش آیا،سنگین جرائم سے نمٹنے والی روس کی ریاستی تحقیقاتی کمیٹی نے کہا کہ اس نے ایک فوجداری مقدمے کا آغازکردیااور تفتیش کاروں کو جائے وقوعہ پر بھیجاگیاہے تاہم اس نے یہ نہیں بتایا کہ کون سے شواہد نے حادثے میں ممکنہ غلط کاری کی نشان دہی کی ہے۔کریملن کے حوالے سے یہ اطلاع دی گئی کہ صدر ولادی میرپوتین کو اس حادثے سے آگاہ کر دیا گیا ہے اورانھوں نے متاثرین کو تمام ضروری مددمہیا کرنے کا حکم دیا ہے۔اس میں کہا گیا ہے کہ صحت اور ہنگامی صورت حال کے وزرا کو خطے کی جانب روانہ ہونے کا حکم دیا گیا ہے۔



کالم



جہانگیری کی جعلی ڈگری


میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…