سکھر(آن لائن)سکھرمیں جعلی سونے پر کروڑوں روپے کا فراڈ پکڑا گیا،دو ملزمان گرفتار،8 کے خلاف مقدمہ درج،نامزد ملزمان میں ایک خاتون بھی شامل تفصیلات کے مطابق ایف آئی ایکرائم سرکل سکھر کے ڈپٹی ڈائریکٹر نثار ساوند کی سربراہی میں ایک ٹیم نے سکھر میں کاروائی کرتے ہوئے بنک سے دو کروڑ روپے سے زائد کا فراڈ کرنے والے حاجی غنی اینڈ سنز کے نام سے سکھر کے صرافہ بازار میں واقع دکان کے مالک محمد انور اور ان کے بیٹے محمد عادل۔کو گرفتار کرلیا ہے اور گرفتارشدگان سمیت 8 ملزمان جانب علی،ضمیر،باز محمد،محمد رمضان،تنویر فرحان اور ایک خاتون مسمات قرۃ العین قریشی کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے