اتوار‬‮ ، 10 مئی‬‮‬‮ 2026 

میزائل تجربے جوہری مشقوں کا حصہ تھے، شمالی کوریا

datetime 10  اکتوبر‬‮  2022 |

سیول(این این آئی)شمالی کوریا نے اپنے حالیہ میزائل تجربوں پر خاموشی توڑتے ہوئے کہا ہے کہ درمیانے فاصلے تک مار کرنے والے میزائل تجربے جوہری مشقوں کا حصہ تھے۔غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق شمالی کوریا کی فوجی مشقیں 25 ستمبر سے 9 اکتوبر تک جاری رہیں۔

مشقوں کی نگرانی شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان نے کی۔شمالی کوریا کی خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ جوہری میزائل تجربے امریکا اور جنوبی کوریا کی بحری افواج کی جانب سے کی گئی فوجی مشقوں کے ردعمل میں کیے گئے ہیں۔خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ کم جونگ ان نے گزشتہ دو ہفتوں سے جاری میزائل تجربوں کی ان مشقوں کی سربراہی کی۔ مشقوں کا مقصد دنیا تک جنگ کی روک تھام کا ایک مضبوط پیغام پہنچانا تھا۔مشقوں کے دوران فوجی تنصیبات اور اہم بندرگاہوں کو نشانہ بنانے کے ساتھ جنوب میں ہوائی اڈوں کو محفوظ رکھنے کے تجربات کیے گئے۔شمالی کوریا نے دو روز قبل بھی 2 بیلسٹک میزائل داغے تھے، جس پر جاپان اور جنوبی کوریا کے حکام کا کہنا تھا کہ 25 ستمبر سے اب تک شمالی کوریا نے 7 میزائل تجربے کیے ہیں۔شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان نے کہا کہ فوجی مشقوں میں جوہری جنگی قوت کو بہتر بنانے اور عملی جنگی صلاحیت کا بھرپور مظاہرہ کیا گیا، میزائل کسی بھی مقام سے اپنے اہداف کو نشانہ بنانے اور اسے تباہ کرنے کے لیے پوری طرح تیار ہیں۔خبر ایجنسی کے مطابق شمالی کوریا کے صدر کا کہنا تھا کہ ہمارے دشمن مذاکرات کرنا چاہتے ہیں لیکن ہمارے پاس بات کرنے کو کچھ نہیں ہے اور نہ ہی ہم ایسا کرنے کی ضرورت محسوس کرتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)


سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…