جمعرات‬‮ ، 10 جولائی‬‮ 2025 

خیبرپختونخوا میں پی ڈی ایم کوبڑا دھچکا

datetime 3  اکتوبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(این این آئی)خیبرپختونخوا میں پی ڈی ایم کوبڑا دھچکا،آزاد حیثیت میں منتخب 200 سے زائد ویلج و نیبرہوڈ چیئرمین بیک وقت تحریک انصاف میں شامل ہوگئے۔وزریراعلیٰ نے کہاکہ ، تحریک انصاف کی جڑیں گھر گھر تک پھیلی ہوئی ہیں، امپورٹڈ حکومت سے خیبرپختونخوا کا حق چھین کر لین گے۔

خیبرپختونخوامیں آزاد حیثیت میں منتخب 200 سے زائد ویلیج و نیبرہوڈ چیئرمین تحریک انصاف میں شامل ہوگئے،وزیر اعلیٰ ہاؤس میں شمولیتی تقریب میں بلدیاتی نمائندوں نے پی ٹی آئی پر مکمل اعتماد کا اظہارکیا۔ ہری پور، سائوتھ وزیرستان، ٹانک،تورغر، لکی مروت، بٹگرام اور مانسہرہ سے چیئرمین نے شمولیت اختیار کرلی ۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ محمودخان نے کہاکہ پی ڈی ایم میں شامل سیاسی جماعتوں کے صرف نام رہ جائیں گے، ملک اور صوبے میں تحریک انصاف کا مقابلہ ناممکن بن چکا ہے، تحریک انصاف کی جڑیں گھر گھر تک پھیلی ہوئی ہیں، عمران خان کو ہر مکتبہ فکر کا مکمل اعتماد حاصل ہے۔وزیراعلیٰ نے کہاکہ امپورٹڈ کابینہ خیبرپختونخوا کو اپنا حق نہیں دے رہی ۔وفاقی حکومت سابقہ فاٹا کے ترقیاتی بجٹ پر خاموش ہے، ہم امپورٹڈ حکومت سے خیبرپختونخوا کا حق چھین کر لین گے، ایک نفسیاتی مریض کو پاکستانی کی حکمرانی سونپی جا چکی ہے، امپورٹڈ کابینہ عوام کے نمائندے نہیں ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…