سائفر کا معاملہ عمران خان کے گلے پڑ گیا ، نواز شریف نے پارٹی رہنمائوں کو اہم ہدایات جاری کردیں

1  اکتوبر‬‮  2022

لاہور( این این آئی) مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کی ہدایت پر پارٹی رہنمائوں نے سائفر کے معاملے پر عوام کو حقیقت سے آگاہ کرنے کا فیصلہ کرلیاجس کے لئے باقاعدہ منصوبہ بندی بھی شروع کر دی گئی ہے۔ پارٹی ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن)کے قائد نواز شریف

نے لندن سے پارٹی رہنمائوں کو سائفر پر سخت اور جارحانہ ردعمل دینے کی ہدایت کر دی ہے ،رہنمائوں سے کہا گیا ہے کہ عوام کو سائفر کی حقیقت سے آگاہ کیا جائے کہ یہ ریاست کے خلاف سازش بہت بڑی سازش تھی۔ پارٹی رہنمائوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ الیکٹرانک ، پرنٹ میڈیا اور سوشل میڈیا پر عمران خاں کے جھوٹے بیانیے کو ثبوتوں کے ساتھ بے نقاب کریں ۔حکومتی اور پارٹی سطح پر سائفر کے معاملے پر واضح موقف اپنایا جائے کہ اس کے ذریعے پاکستان کو سفارتی محاذ پر تنہا کرنے کی کوشش کی گئی۔ ذرائع کے مطابق نواز شریف نے ہدایت کی ہے کہ پارٹی عہدیدار اور وفاقی وزرا ء سائفر والی جھوٹی کہانی پر باقاعدگی سے پریس کانفرنس کریں۔ بتایا گیا ہے کہ نواز شریف کی ہدایات کی روشنی میں پارٹی نے سائفر کے معاملے پر لائحہ عمل تیار کرنے کی منصونہ بندی شروع کر دی ہے جسے آنے والے دنوں میں آگے بڑھایا جائے گا ۔

موضوعات:



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…