ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

رنبیر اور دپیکا میں علیحدگی کے بعد ایک بار پھر قربتیں بڑھنے لگیں

datetime 30  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(نیوز ڈیسک) بالی ووڈ کے چاکلیٹی ہیرو رنبیر کپور اور خوبرو اداکارہ دپیکا پڈوکون کے درمیان علیحدگی کے بعد ایک بار پھر قربتیں بڑھنے لگیں جب کہ فلم تماشا کی شوٹنگ کے دوران دونوں اداکار زیادہ تر وقت ایک ساتھ گزارتے ہیں۔
بالی ووڈ اداکار رنبیر کپور اور اداکارہ دپیکا پڈوکون کے درمیان ماضی میں کافی گہری دوستی تھی جس کے باعث دونوں اداکاروں کے معاشقے کی خبریں بھی زبان زدعام ہوئیں جب کہ اداکارہ دپیکا پڈوکون بھی رنبیر سے اپنے تعلق کا برملا اظہار کرتی رہی ہیں بلکہ یہی نہیں اپنی اور رنبیر کی فلموں میں کام کرنے کی کیمسٹری کو بھی سراہتی رہی ہیں تاہم بالی ووڈ کی باربی ڈول اداکارہ کترینہ کیف کی رنبیر سے قربتوں نے دونوں اداکاروں میں دوری پیدا کردی تھی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق 2013 میں ریلیز ہونے والی فلم ”یہ جوانی ہے دیوانی“ کی جوڑی ایک بار پھر فلمساز امتیاز علی کی فلم ” تماشا“ کی شوٹنگ میں مصروف ہے جب کہ فلم کی شوٹنگ کے بعد دونوں اداکاروں کو متعدد مقامات پر ایک ساتھ دیکھا گیا ہے جس کے بعد ان دونوں کے تعلقات کے بارے میں ایک بار پھر چہ مگوئیاں شروع ہوگئی ہیں تاہم دپیکا پڈو کون چاکلیٹی ہیرو کے اعصاب پر سوار ہوچکی ہیں کیوں کے گزشتہ روز فیشن شو میں شرکت کے بعد رنبیر کپور سے انڈسٹری کی موسٹ اسٹائلش اداکارہ کا پوچھا گیا تو انہوں نے ماضی کے برخلاف دپیکا کو موسٹ اسٹائلش اداکارہ قرار دے دیا۔
واضح رہے کہ بالی ووڈ کی باربی ڈول کترینہ کیف اور رنبیر کپور کے معاشقے کی خبریں زبان زدعام ہیں جب کہ دونوں اداکاروں کی منگنی کی خبریں بھی آچکی ہیں۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…