اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

ٹرانس جینڈر بل کی منظوری کراناایاز صادق کے گلے پڑ گیا سابق سپیکر قومی اسمبلی کیخلاف انتہائی سخت قدم اٹھا لیا گیا

datetime 24  ستمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی )سابق سپیکر ایازصاد ق کے خلاف ٹرانس جینڈر بل کی منظوری کرانے پر مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر کردی گئی۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ بل کی منظوری سے پہلے اسلامی نظریاتی کونسل کی رائے نہیں لی گئی۔دائر درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ آئین پاکستان کے تحت اسلامی قوانین کے برعکس کوئی بل منظورنہیں ہوسکتا ۔

سابق سپیکر نے بل عجلت میں پاس کرانے کے لئے قواعد کو مدنظر نہیں رکھا۔درخواست میں استدعا کی گئی کہ بل کی منظوری کرانے پر ایاز صادق کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا جائے۔عدالت نے درخواست پر پولیس سے30ستمبرکوجواب طلب کرلیا۔دوسری جانب دارالعلوم جامعہ نعیمیہ کے ناظم اعلیٰ علامہ ڈاکٹرراغب حسین نعیمی نے کہاکہ مردیا عورت کا اپنی مرضی سے جنس تبدیل کرنا شرعاً حرام ہے۔ٹرانس جینڈر ایکٹ کی بعض شقیں مبہم ہیںوضاحت طلب شقوںمیں ترمیم کی جائے۔اللہ کریم نے زنانہ صورت اختیار کرنے والے مردوں اورمردانہ صورت اختیار کرنیوالی عورتوں پر لعنت فرمائی ہے۔دین اسلام نے مردوعورتوں کے ساتھ ساتھ خواجہ سرائوں کے حقوق کو بھی بڑی وضاحت کے ساتھ بیان کیاہے۔تعلیم ،صحت اورترقی سمت دیگر انسانی حقوق خواجہ سرائوں کوملنے چاہئیں ۔ خواجہ سرابچے کو’’ گرو‘‘کے حوالے کرنے کے بجائے والدین خوداسکی پرورش کریں اوراسے اچھی تعلیم وتربیت دے کر معاشرے کامفید شہری بنائیں۔

خواجہ سرا بچے کو والد کی شفقت،اورماں کی ممتا سے محروم کرنے والے روزمحشر جوابدہ ہونگے۔ان خیالات کااظہارانہوں نے گزشتہ جمعۃ المبار ک کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے ٹرانس جنیڈر ایکٹ پر ر وشنی ڈالتے ہوئے کہااس قانون میں’’اپنی خواہش اورتصور پر جنس کاتعین کرنے والی شق شریعت کی بنیاد ی تعلیم سے منافی ہے۔

پاکستان کلمہ طیبہ کی بنیاد پر معرض وجود میں آیاہے لہٰذا ہم ایسے کسی قانون کی قبول نہیں کریں گے جو شریعت اسلامیہ سے متصادم ہو۔انہوں نے مزید کہا کہ اپنی مرضی سے جنس کی تبدیلی کی وجہ سے معاشرے میں شر عی لحاظ سے بہت ساری خرابیاں پیدا ہوں گی اوراس قانون کی آڑ میں ہم جنس پرستی کو فروغ ملنے کاامکان اورایسے کلچر سے ہمارے معاشرے کاخاندانی سسٹم تباہ وبرباد ہوکررہ جائے گالہٰذا ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ حکومت ثقہ علماء کرام سے شرعی رہنمائی لیکر ٹرانس جینڈر ایکٹ 2018ء میں مبہم شقوں میں ترمیم کرے اور نادرا ریکارڈ میں جنس کی تبدیلی کے لئے میڈیکل چیک آپ رپورٹ کو لازم کرے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…