لندن (نیوز ڈیسک) انسٹی ٹیوٹ آف لندن کے سائنسدانوں نے ممکنہ کینسر کے خطرے کو بلڈ ٹیسٹ کی مدد سے آٹھ مہینے پہلے ہی بھانپ لیا۔ ابتدائی تحقیق کے دوران 55 ایسے مریضوں کا جائزہ لیا گیا جن کے بارے میں خدشہ تھا کہ ان پر کینسر دوبارہ حملہ آور ہو سکتا ہے تاہم 15 مریض دوبارہ کینسر کا شکار ہوئے جن میں سے 12 مریضوں میں کنسر کے دوبارہ حملے کی تشخیص وقت سے پہلے کی گئی۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ سرجری ٹیومر کا واحد علاج ہے لیکن ٹیومر کا سائز بڑا ہونے کی صورت میں کینسر شدہ خلیے جسم کے دوسرے حصوں میں پھیل جاتے ہیں جو کسی بھی وقت دوبارہ کینسر کا باعث بن سکتے ہیں۔