شارجہ (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستانی باؤلر نسیم شاہ کی شاندار کارکردگی پر بابر اعظم نے کہا کہ نسیم شاہ کے دو چھکوں نے شارجہ میں میاں داد کے چھکے کی یاد تازہ کر دی ہے۔واضح رہے کہ ایشیا کپ کے اہم میچ میں پاکستان کے نو کھلاڑی 18.5 اوور میں پویلین لوٹ چکے تھے اس موقع پر نسیم شاہ نے مرد بحران کا کام کیا، شائقین میں مایوسی تھی کہ شاید پاکستان میچ ہار جائے گا لیکن نسیم شاہ نے بازی پلٹ دی، نسیم شاہ نے چار گیندوں پر دو چھکوں کی مدد سے چودہ رنز بنائے اور پاکستان کو فتح سے ہمکنار کرا دیا۔نسیم شاہ کی شاندار کارکردگی پر روی شاستری نے کھل کر تعریف کی اور کہا کہ نسیم شاہ یہ میچ آپ کو زندگی بھر یاد رہے گا، مبارک ہو آپ آل راؤنڈر بن گئے ہو۔ نسیم شاہ نے چار گیندوں پر 16 رنز بنائے اور ناٹ آؤٹ رہے۔