جمعرات‬‮ ، 18 دسمبر‬‮ 2025 

بالی ووڈ میں اداکاراو¿ں کےساتھ برا سلوک کیا جاتا ہے، کنگنا رناوٹ

datetime 28  اگست‬‮  2015 |

ممبئی (نیوز ڈیسک)اداکارہ کنگنا رناوٹ کا کہنا ہے کہ بالی ووڈ میں اداکاراو¿ں کے ساتھ برا سلوک کیا جاتا ہے اور وہ خود اس کا شکار ہو چکی ہیں۔اپنے ایک انٹرویو میں کنگنا کا کہنا تھا کہ وہ ایک ایماندار اداکار ہیں اور انہوں نے ہمیشہ ایمانداری کے ساتھ ہی ہر کام کیا ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ شوبز میں کچھ سال پہلے وہ اس مقام پر موجود تھیں جہاں اداکاراو¿ں کی عزت نہیں کی جاتی اور آج وہ اس مقام پر آکر بہت زیادہ خوشی محسوس کرتی ہیں۔کنگنا کے مطابق نئے اداکاروں کے ساتھ اچھا سلوک کیا جاتا ہے یہ سوچ کر کہ کل یہ کامیاب ہوگئے تو ان کے ساتھ کام کرنا مشکل ہوسکتا ہے البتہ اداکاراو¿ں کے ساتھ ایسا سلوک نہیں کیا جاتا۔کنگنا کا اپنے بولی وڈ کیرئیر کے حوالے سے کہنا تھا کہ ان کی فلمیں پہلے ہٹ نہیں ہوتی تھیں لیکن انہوں نے اپنا اعتماد کبھی نہیں کھویا جس کی وجہ سے وہ آج اس مقام پر موجود ہیں۔کنگنا رناوٹ اس وقت اپنی زیرتکمیل فلم ’کٹی بٹی‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں، جس میں ان کے ہمراہ اداکار عمران خان اہم کردار ادا کررہے ہیں۔فلم ”کٹی بٹی“ 18 ستمبر کو ریلیز کی جائے گی۔



کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…