جمعہ‬‮ ، 15 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

فیس بک صارفین کی تعداد میں روز بروز اضاافہ

datetime 28  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) انسان ایک معاشرتی حیوان ہے جو معاشرے میں ایک دوسرے سے میل جول کے بغیر زندہ رہ ہی نہیں سکتا ۔آج کے اس ترقی یافتہ دور میں سوشل میڈیا ایک دوسرے سے جڑے رہنے کا ایک بہترین زریعہ ہے اور فیس بک سوشل میڈیا کا اہم ترین جُز۔ فیس بک کے صارفین کی تعداد روز بروز بڑھتی جا رہی ہے ،اس کے سربراہ مارک زکربرگ کے مطابق ایک دن میں فیس بک استعمال کرنے والوں کی تعداد ایک ارب سے تجاوز کرگئی ہے۔انھوں نے اپنی ایک پوسٹ میں لکھا کہ فیس بک نے یہ ’سنگِ میل‘ پیر کوعبور کیا ’جب دنیا میں رہنے والے ہر سات افراد میں سے ایک صارف نے اپنے خاندان اور دوستوں سے رابطے کے لیے فیس بک کا استعمال کیا۔
ایک ماہ میں کم از کم ایک بار فیس بک استعمال کر نے والے فیس بک صارفین کی تعداد تقریباً ایک ارب 50 کروڑ ہے لیکن ایک دن میں ایک ارب صارفین کا فیس بک استعمال کرنا بہت زیادہ تھا۔اکتوبر سن2012 میں سماجی رابطوں کی اس ویب سائٹ کے صارفین کی تعداد ایک ارب تک پہنچ گئی تھی۔جمعرات کو اپنی ایک پوسٹ میں انھوں نے پیش گوئی کی کہ فیس بک کے صارفین کی تعداد مزید بڑھتی رہے گی۔
مارک زکر برگ نے لکھا کہ ’پہلی مرتبہ ہے کہ ہم نے یہ سنگِ میل عبور کیا ہے اور یہ پوری دنیا کو ملانے کا صرف آغاز ہے۔جولائی میں فیس بک نے دعویٰ کیا تھا کہ دنیا بھر میں نصف سے زائد آن لائن صارفین نے ایک ماہ میں کم از کم ایک مرتبہ ویب سائٹ کا دورہ کیا۔ بحرحال فیس بک سے متعلق یہ پیشن گوئی کی جا سکتی ہے کہ مستقبل قریب میں فیس بک ہر انسان کی ضرورت ہوگی اور لوگ اس سے بھر پور فائدہ بھی اُٹھائیں گے۔



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…