اسلام آباد (نیوزڈیسک )فیس بک نے مصنوعی ذہانت (آرٹیفیشل انٹیلی جنس) پر مبنی ایک پرسنل اسسٹنٹ متعارف کرایا ہے جو آپ کے لیے گھریلو اشیا اور تحفے خریدنے سے لے کر ہوائی جہاز کا ٹکٹ بھی بک کرسکے گا۔ ایم نامی اس ایپ کو فی الحال تجرباتی طور پر شروع کیا گیا ہے اورغالباً اس کا نام جیمز بانڈ فلموں میں موجود اس کی سیکریٹری منی پینی نام پر رکھا گیا ہے، یہ ایپ لوگوں کی رائے اور مصنوعی ذہانت کے ذریعے فیصلے کرتی ہے اور سان فرانسسکو کے فیس بک صارفین ابھی اس کی تجرباتی آزمائش کررہے ہیں۔یہ ایپ دیگر پروگراموں کے برخلاف آپ کی جانب سے احکامات دیتی ہے اور فیصلے کرتی ہے اس کے لیے آپ کے مشوروں اور اپنی معلومات اور مصنوعی ذہانت کو استعمال کرتی ہے۔ یہ تحفے خرید کر آپ کے دوستوں کو بھیجتی ہے اور سفر کا انتظام بھی کرسکتی ہے۔ فیس بک کے مطابق یہ ایم سروس کا ابتدائی مرحلہ ہے جسے آزمائش کے بعد مزید بہتر بنایا جائے گا۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں