منگل‬‮ ، 16 ستمبر‬‮ 2025 

وائس کالنگ ایپ نے ایک نوجوان شخص کی جان بچا لی

datetime 28  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک ) ایپل کی آواز پہنچاننے اور کال کرنے والی ایپ سری کے ذریعے ٹرک تلے پھنسے ہوئے ایک شخص کی جان بچائی گئی۔تفصیلات کے مطابق ٹینیسی کے ایک 18 سالہ نوجوان اپنے ٹرک کی مرمت کررہے تھا کہ وہ سرک کر اس کے اوپر گرگیا اور وہ اس میں پھنس کر رہ گیا یہاں تک کہ وہ ہلنے سے بھی قاصر تھا، مرمت کے دوران 5 ہزار پونڈ وزنی ٹرک جیک ٹوٹنے کی وجہ سے اس پر گرگیا اور وہ ایک ایسی جگہ موجود تھے جہاں کوئی انہیں دیکھنے والا اور ان کی آواز سننے والا نہ تھا۔
نوجوان اپنے آئی فون کو کان کے پاس لانے سے بھی قاصر تھا لیکن انہوں نے آواز کے ذریعے ہدایت دینے والی ایپ سے کہا کہ وہ 911 کال ملائے جو امریکا میں ہنگامی حالت میں مدد فراہم کرنے والی فون سروس ہے یہ کال جب ردرفورڈ کاو¿نٹی کی کرسچینا لی کو ملی تو پہلے وہ اسے نوجوان کی غلطی سمجھیں لیکن تھوڑی دیر بعد انہیں کراہنے کی آواز سنائی دی اور انہوں نے ہیلو کہہ کر نوجوان سے اپنے مقام کے بارے میں پوچھا جس کے بعد امدادی عملہ فوری طور پر نوجوان کے پاس پہنچا اور 40 منٹ تک ٹرک کے نیچے پھنسے اس نوجوان کو باہر نکال لیا۔حادثے کے نتیجے میں نوجوان کی پسلیاں ٹوٹ چکی تھیں اور ایک گردہ بھی شدید متاثر ہوا تھا اور جسم پر چوٹیں بھی آئی تھیں تاہم اسے فوری طورپر اسپتال منتقل کیا گیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Self Sabotage


ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…