اسلام آباد (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر آصف کرمانی نے کہا ہے کہ عمران خان کو دعا اور دوا دونوں کی ضرورت ہے۔پی ٹی آئی چیئرمین کی فیصل آباد تقریر پر ردِعمل دیتے ہوئے ن لیگی سینیٹر نے کہا کہ پاک فوج 22 کروڑ پاکستانیوں کی قابلِ فخر فوج ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان اپنی تقاریر میں فوج کو سیاست میں مت گھسیٹیں، انہیں دعا اور دوا دونوں کی ضرورت ہے۔ن لیگی سینیٹر نے کہا کہ تقریر سے لگتا ہے کہ عمران خان اقتدار سے محروم ہو کر شدید فرسٹریشن کا شکار ہیں۔