پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

فیس بک کا پرسنل اسسٹنٹ ایم متعارف

datetime 27  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک)سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک نے پہلی بار اپنی میسنجر اپلیکشن کے لیے پرسنل اسسٹنٹ کو متعارف کرادیا۔فیس بک نے پرسنل اسسٹنٹ ایم کو متعارف کرایا ہے جو ایپل کے سری اور مائیکرو سافٹ کے کورٹانا کے مقابلے میں پیش کیا گیا ہے اور اس میں ایک نمایاں فرق موجود ہے۔اس پرسنل اسسٹنٹ کو صارفین کے سوالات کے جواب کے لیے نہ صرف آرٹی فیشل انٹیلی جنس سافٹ ویئر سے مدد ملے گی بلکہ اسے حقیقی انسان بھی کنٹرول کریں گے۔فیس بک نے اس کے لیے ‘ ایم ٹرینرز ‘ کے نام سے افرادی قوت بھی بھرتی کرلی ہے جو ایم کے سسٹم میں داخل ہونے والے سوالات اور درخواستوں پر جواب دیں گے۔اس کا مطلب یہ بھی ہے کہ فیس بک کا یہ اسسٹنٹ عام سوالات کے لیے آرٹی فیشل انٹیلی جنس سافٹ ویئر کو استعمال کرسکے گا جبکہ پیچیدہ درخواستوں پر ماہرین حرکت میں آجائیں گے۔ایپل، گوگل اور مائیکروسافٹ سب کمپنیوں نے اسمارٹ فون پر کام کرنے والے پرسنل اسسٹنٹس متعارف کرائے ہیں اور وائس کمانڈرز کی مدد سے ان کے ذریعے سرچنگ کرنا آسان ہوجاتا ہے۔فیس بک کے میسجنگ ہیڈ ڈیوڈ مارکوس نے اس نئے فیچر کا اعلان اپنے فیس بک پیج پر کیا۔انہوں نے کہا کہ مصنوعی ذہانت کے ساتھ ساتھ اسے انسان بھی کنٹرول کریں گے اور مارکیٹ میں دستیاب ایسی خدمات کے مقابلے میں ہمارا فیچر صارفین کے لیے زیادہ مددگار ثابت ہوگا، لوگ اس سے اشیاءکی خریداری، اپنے پیاروں کو تحائف ارسال کرنا، سفری انتظامات اور بہت کچھ کرسکیں گے۔ڈیسک ٹاپ کی بجائے اسمارٹ فون پر فیس بک کی میسنجر سروس استعمال کرنے والے صارفین اس پرسنل اسسٹنٹ سے مستفید ہوسکیں گے جو اس وقت آزمائشی مراحل سے گزر رہا ہے اور اسے بہت جلد دنیا بھر میں پیش کردیا جائے گا۔



کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…