اتوار‬‮ ، 02 جون‬‮ 2024 

ہم اللہ تعالی کی رضا کے لیے کام کرتے ہیں، چیف جسٹس ہائیکورٹ جسٹس محمد امیر بھٹی

datetime 31  اگست‬‮  2022

لاہور( این این آئی)لاہور ہائیکورٹ کے حکم پر لاہور پولیس نے تین بچے باپ سے بازیاب کرا کے عدالت میں پیش کر دئیے جس پر چیف جسٹس نے بچے بازیاب کروانے پر سی سی پی او لاہور کی تعریف کی ،کمرہ عدالت میں باپ کے بلا وجہ بولنے پر عدالت نے

اظہار برہمی کرتے ہوئے کہاکہ آپ کو جیل بھیجتا ہوں ،بچوں کو ماں کے پاس جانے دو۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس محمد امیر بھٹی نے تین بچوں کی والد سے بازیابی کے لئے درخواست پر سماعت کی ۔ سی سی پی او لاہور نے بچے بازیاب کر اکے عدالت میں پیش کیے ۔بڑی بیٹی نے ماں کے پاس جانے سے انکار کر دیا جس پر عدالت نے کہا کہ بیٹا آپ خاموش رہو عدالت کا کہنا مانتے ہیں۔ بچی نے کہا کہ میںبڑی ہوچکی ہوں مجھے ماں کے پاس نہیں جانا ۔ بچی نے استدعا کی کہ میرے بابا کا موقف سنا جائے ۔آپ کا کہنا ہم مانتے ہیں اور آپ بھی ہمارا کہنا مانیں ۔عدالت بچوں کو باپ کے طور پر ٹریٹ کرتی ہے ،ہم اللہ تعالی کی رضا کے لیے کام کرتے ہیں ۔ چیف جسٹس نے بچوں کے والد سے استفسار کیا آپ نے ٹرائل کورٹس کے آرڈر کی خلاف وزری کیوں کی ۔ بچوں کے والد نے کہا کہ بچوں کی حوالگی کے حوالے سے اعلی عدلیہ کے آرڈر موجود ہیں ۔مجسٹریٹ درجہِ اول سے لے کر اعلی عدلیہ کے ججز کے آرڈر کی ایک ہی ویلیو ہے ۔آپ جیسے والدین کی وجہ سے بچوں کو عدالتوں میں آنا پڑ رہا ہے ،آپ جب باپ بنتے ہیں اپنی انا ء کو ختم نہیں کرتے ،آپ لوگوں کو احساس ہی نہیں کہ بچوں کی خاطر انا ء ختم نہیں کی ،آپ دونوں میاں بیوی نے بچوں کی زندگی تباہ کردی ہے ،ہمارے گھروں میں بھی مسائل ہوتے ہیں ،

کیا ہمارے گھروں میں مسائل نہیں ہیں ،مگر اپنے گھر کو سنبھالتے ہیں ،آپ نے اپنا گھر بچانا تھا ،آپ دونوں میاں بیوی بچوں کو عدالتوں میں دھکے دلوا رہے ہیں ۔ بعد ازاں چیف جسٹس نے تینوں بچوں کو اپنے چیمبر میں بلوا لیا ۔ فاضل چیف جسٹس نے کہا کہ مجھے بڑا افسوس ہوا کہ ماں باپ انا ء کی خاطر بچے پریشا نی جھیل رہے ہیں ،مجھے انتہائی افسوس ہوا ،باپ کے منہ سے ایک بات نہیں نکلی کہ بچوں کی بہتر مستقبل کی خاطر آپ آرڈر فرما دیں ،ہم گناہگار انسان ہیں اللہ تعالی کی ذات ہمیں معاف کرتی ہے ،جس گھر میں یہ بات ہو کہ میں ٹھیک ہوں فیملی کا دوسرا غلط ہے ،پھر وہ گھر تباہ ہوتا ہے ۔

موضوعات:



کالم



صرف ایک زبان سے


میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…

ناکارہ اور مفلوج قوم

پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…

Javed Chaudhry Today's Column
Javed Chaudhry Today's Column
زندگی کا کھویا ہوا سرا

Read Javed Chaudhry Today’s Column Zero Point ڈاکٹر ہرمن بورہیو…

عمران خان
عمران خان
ضد کے شکار عمران خان

’’ہمارا عمران خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…