کراچی(این این آئی)ایک باوردی پولیس افسر کی بارش کے پانی میں ایک شہری کے کندھوں پر سوار ہوکر تھانے آنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے،یونیفارم سے اندازہ ہوتا ہے کہ زیرِ نظر ویڈیو پنجاب پولیس کی نہیں باقی تینوں صوبوں میں سے کسی ایک کی ہو
سکتی ہے تاہم سوشل میڈیا پر کسی نے اس پر جئے بھٹو کا سیاسی نغمہ لگا کر سندھ پولیس منسوب کردیا ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سب انسپکٹر کی وردی پہنے ایک پولیس افسر کسی شخص کے کندھے پر بیٹھ کر چار دیواری میں آتا ہے۔جس شخص نے پولیس افسر کو کندھوں پر اٹھایا ہوا ہے وہ خود سائل معلوم ہوتا ہے کیونکہ اس کے ہاتھوں میں کاغذات بھی دکھائی دے رہے ہیں۔گھٹنوں گھٹنوں پانی سے گزر کر پولیس افسر کو اٹھانے والا شخص اسے عمارت کے احاطے میں سیڑھیوں پر اتار دیتا ہے۔دوسری جانب سندھ پولیس کے اسپیشل سیکیورٹی یونٹ(ایس ایس یو)بھی سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے سرگرم ہوگیا، کراچی میں سیلاب متاثرین کے لیے ناشتے کا انتظام کیا۔ترجمان کے مطابق ڈائریکٹر جنرل سیف سٹی پروگرام اور ڈی آئی جی سیکیورٹی ٹینٹ سروس مقصود احمد میمن کی ہدایت پر متاثرین کو ناشتہ کرایا گیا۔ایس ایس یو نے سچل گوٹھ کے سرکاری اسکولوں میں رہائش پذیر متاثرین کو اتوار کی صبح ناشتہ کرایا۔ترجمان کے مطابق سیلاب اور بارش سے متاثرہ 2 ہزار سے زائد افراد سچل کے اسکول میں ٹھہرائے گئے ہیں۔ان متاثرین کے لیے میڈیکل کیمپس بھی لگائے جا رہے ہیں، ایس ایس یو کی ٹیمیں متاثرین کی ہر ممکن مدد کر رہی ہیں۔
نعرے بھٹو، جئے بھٹو!
سندھ کے عوام سندھ پولیس آفیسر کو ریسکیو کرنے میں کامیاب۔#عمران_خان_ٹیلی_تھون_مہم pic.twitter.com/88GIsGDdOn— Abdul Jalal Azad (@AbdulJalalAzad) August 27, 2022