پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

تین خطرناک امراض کی تشخیص کرنےوالاسستا ترین کاغذی ٹیسٹ تیار

datetime 27  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بوسٹن(نیوز ڈیسک) امریکی ماہرین نے ایک کاغذی ٹیسٹ وضع کیا ہے جو فوری طور پر خون کے ذریعے ایبولہ، ڈینگی اور زرد بخار جیسے خطرناک امراض کی تشخیص کرسکتا ہے۔
میسا چیوسیٹس انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی ( ایم آئی ٹی ) کی جانب سے بنائی گئی اس کاغذ جیسی ایک پٹی پر چاندی کے نینوذرات کو رنگ کرکے ڈالا گیا ہے اور اس میں تینوں بیماریوں کے وائرس کی اینٹی باڈیز شامل کی گئی ہیں جس کے ذریعے اگر کسی مریض کے خون میں تینوں بیماریوں میں سے کسی ایک کے بھی جراثیم ہوں گے تو وہ چند منٹوں بعد ایک مخصوص رنگ ظاہر کرے گا۔
اس ٹیسٹ کے موجدین کا کہنا ہے کہ جی پی ایس نظام اور ٹیسٹ کی تصویر پر تاریخ اور وقت شامل کرنے سے ان امراض کا ایک آن لائن ڈیٹا بیس بنایا جاسکتا ہے کہ مرض کہاں کہاں پھیل رہا ہے اور کہاں ختم ہورہا ہے اس طرح مرض کے خلاف کام کرنے والوں کو بہت آسانی ہوتی ہے اور اس سے کسی بھی علاقے میں وبا پھوٹنے کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے۔ ماہرین کے مطابق اس نظام کی قیمت صرف پانچ ڈالر یعنی 500 پاکستانی روپے ہے اور اسے گزشتہ ہفتے امریکی کیمیکل سوسائٹی کی کانفرنس میں پیش کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ اس وقت ان تینوں امراض کے لیے جو ٹیسٹ استعمال ہورہے ہیں ان میں جینیاتی ( جینیٹک) طریقہ استعمال ہوتا ہے جس میں خون میں موجود ڈی این اے کو دیکھ کر وائرس کی تصدیق کی جاتی ہے اور اس میں کئی گھنٹے صرف ہوتے ہیں جب کہ یہ پیپر ٹیسٹ منٹوں میں نتائج فراہم کرتا ہے اور دوردراز کے ایسے علاقوں کے لیے موزوں ہے جہاں بجلی اور دیگر سہولیات میسر نہیں ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…