جمعہ‬‮ ، 24 اکتوبر‬‮ 2025 

معروف ٹیلی کام کمپنیوں نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے لیے مفت کال کی سروس کا اعلان کردیا

datetime 27  اگست‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)ٹیلی کام کمپنی جاز نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے لیے مفت کال کی سروس کا اعلان کردیا ہے۔تفصیلات کے مطابق سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں سیلولر اور لینڈ لائن رابطوں کو آسان بنانے کے لیے ٹیلی کام انڈسٹری بھی متحرک ہوگئی ہے۔

ٹیلی کام کمپنی جاز نے سیلاب سے متاثرہ تمام علاقوں میں مفت کال کی سروس کا اعلان کردیا ہے۔کمپنی ترجمان کے مطابق سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں لوگوں کی سہولت اور امدادی سرگرمیوں کو جاری رکھنے میں مدد کیلئے جاز سے جاز اور پی ٹی سی ایل رابطے کے لیے صارفین کو مفت منٹس فراہم کیے جا رہے ہیں۔آج رات سے بلوچستان میں جاز صارفین بنڈلز یا بیلنس ختم ہوجانے کے باوجود بھی کالز کر سکتے ہیں جبکہ سندھ اور خیبرپختونخوا ہ میں بھی صبح سے اس سہولت کی فراہمی شروع کر دی جائے گی۔علاوہ ازیں جاز، وفاقی اور صوبائی حکومتوں کہ ساتھ اشتراک سے متاثرہ علاقوں میں امدادی سامان کی فراہمی کے حوالے سے بھی جلد اعلان کرے گا۔کمپنی کا کہنا ہے کہ متاثرہ علاقوں میں شدید مشکل حالات کے باوجود جاز نیٹ ورک پر ضروری ٹیلی کام خدمات فراہم کرنے کی ہر ممکن کوشش جاری ہے۔ دوسری جانب ملک بھر میں اپنے ہم وطنوں کی مدد کے لیے ٹیلی نار پاکستان نے شدید سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں مفت کالز کی سہولت فراہم کر دی،ملک بھی میں اس سال شدیدبارشوں سے غیر معمولی صورت حال پیدا ہوئی ہے جس کی وجہ سے ملک کے جنوبی علاقوں میں بہت سے نقصانات کا سامنا ہے۔

ٹیلی نار پاکستان ان مشکل حالات میں شدید سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے رہایشیوں کو پنے پیاروں اور مدد کے لیے حکام سے رابطے میں رہنے کے لیے نیٹ ورک پر(ٹیلی نا ر سے ٹیلی نار) مفت کالز کی سہولت فراہم کر رہا ہے۔ اس سہولت کے ساتھ صارفین بغیر بیلنس یا پیکجز ختم ہو نے کی صورت میں بھی کالز کے ذریعے رابطے میں رہ سکیں گے۔ ٹیلی نار پاکستان مصبیت کی اس گھڑی میں موبائل بیلنس ڈلوانے کی مشکل اور رابطوں کی اہمیت کو بخوبی سمجھتا ہے،

ٹیلی نار پاکستان کے سی ای او، فرفان وہاب خان نے کہا کہ ہمارے دل ملک بھر میں آفت سے متاثرہ افراد کے ساتھ ہیں اور ہم ان کو یقین دلاتے ہیں کہ ان مشکل حالات میں ہم ان کے ساتھ ہیں۔ بلا تعطل اور مفت رابطوں کی سہولت اس وقت کی ضرورت ہے اور ہمارے لوگ ضروری امداد کے سلسلے میں صورت حال کا مسلسل جائزہ لے رہے ہیں۔ یہ بحیثیت قوم اکھٹا ہو کر ایک دوسرے کی مدد کرنے کا وقت ہے۔ ٹیلی نار پاکستان مشکل وقتوں میں پاکستانیوں کی مدد اور لوگوں کو رابطوں میں رکھنے کے لیے ہمیشہ سے آگے رہا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کنفیوز پاکستان


افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…