جمعہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2025 

خشک سالی کے باعث 11 کروڑ برس قدیم ڈائنوسار کے نقوشِ پا دریافت

datetime 25  اگست‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹیکساس(این این آئی) امریکا میں جاری شدید گرمی اور خشک سالی سے ایک دریائی نالہ خشک ہونے سے وہاں ڈائنوسار کے قدموں کے نشانات دیکھے گئے ہیں جو لگ بھگ 11 کروڑ 30 لاکھ سال قدیم ہیں۔برطانوی میڈیا کے مطابق کروڑوں برس قبل ایک بڑا ڈائنوسار یہاں سے گزرا تھا۔

یہ علاقہ ڈیکساس کی مشہوری ڈائنوسار وادی کا حصہ ہے جو اس سے قبل بھی ایسی ہی دریافتوں کی وجہ سے عالمی شہرت رکھتی ہے۔پارک انتظامیہ کے مطابق دریا بالکل خشک ہونے سے ڈائنوسار کے قدموں کے نشانات کا ایک طویل سلسلہ سامنے آیا ہے جو درحقیقت ایکروکینتھوسارس سے تعلق رکھتی ہیں۔ اس ڈائنوسار کی اونچائی 15 فٹ اور وزن لگ بھگ 7 ٹن تھا۔پارک کی ترجمانی اسٹیفینی سیلیناس گارشیا کے مطابق شدید گرمی سے ٹیکساس بھر میں مشکلات ہیں لیکن پارک کے علاقے میں گھاس پھوس کا نقصان ہوا ہے اور دریا بھاپ بن کر اڑچکا ہے۔ اس کے علاوہ ایک دوسرے مقام پر سوروپوڈ نسل کے ڈائنوسار کے نشانات ملے ہیں جن کی گردن سے دم تک لمبائی 60 فٹ اور وزن 44 ٹن تک تھا۔خشک سالی سے کئی مقامات پر دریا کا فرش واضح ہوچکا ہے، جس کے بعد نقوشِ پا دریافت ہوئے ہیں۔ تاہم توقع ہے کہ یہ نشانات بارشوں کے موسم میں دریا میں پانی بھرنے سے دوبارہ ڈوب جائیں گے۔ ماہرین کے نزدیک یہ ایک ایسا عمل ہے جس کے تحت دنیا بھر میں قدیم جانوروں کے قدموں کینشانات موسم زدگی اور ٹوٹ پھوٹ سیمحفوظ رہتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…