نوازشریف نے پاکستان واپسی سے متعلق بڑا اعلان کردیا ، نا اہلی ،سزائوں اور کیسز سے متعلق حکمت عملی طے

25  اگست‬‮  2022

اسلام آباد ( آن لائن)مسلم لیگ (ن) کے قائد و سابق وزیر اعظم نواز شریف نے وطن واپسی سے متعلق قانونی ٹیم سے مشاورت مکمل کرلی ۔نا اہلی ،سزائیں اور کیسز کے حوالے سے عدالت سے رجوع کرنے کیلئے قانونی ٹیم کو گرین سگنل مل گیا۔پارٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ ملکی صورت حال کے پیش نظر نواز شریف نے وطن واپسی کا اصولی فیصلہ کرلیا ہے اس حوالے سے پارٹی کے سینئر

رہنمائوں اور قانونی ٹیم سے مشاورت بھی مکمل کرلی ہے ،نواز شریف نے وطن واپسی سے قبل نا اہلی ،سزائیں اور کیسز کے حوالے سے قانونی ٹیم کو عدالت سے رجوع کرنے کیلئے کہہ دیا ہے ،ذرائع نے مزید بتایا کہ وکلاء کو نواز رشریف کی جانب سے ہدایات موصول ہو چکی ہیں اور انہوں نے کیسز کے حوالے سے پٹیشنرز تیار کرنا شروع کردی ہیں جو جلد عدالتوں میں دائر کی جائیں گی ۔ذرائع نے بتایاکہ پہلے مرحلے میں وکلاء نواز شریف کی ضمانت قبل از گرفتاری کے حوالے سے عدالت سے رجوع کریں گے نواز شریف کی خواہش ہے کہ وطن واپسی پر جیل نہ جانا پڑے،ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ نواز شریف وطن واپسی کے بعد مسلم لیگ ن کی تنظیم نو اور پارٹی کو سیاسی میدان میں متحرک کریں گے، قائد ن لیگ اہم رہنمائوں اور عہدیداران کے ساتھ مسلسل مشاورت اور رابطے میں ہیںاور اپنے فیصلوں سے انہیں آگاہ کر دیا ہے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پارٹی کی پنجاب میں مایوس کن کارکردگی پر نواز شریف جماعت کے سرکردہ رہنماوں سے ناراض ہیں۔

مایوس کن کارکردگی پر اہم رہنماؤں کو انکے عہدوں سے ہٹائے جانے کا بھی امکان ہے ،نواز شریف وطن واپسی کے بعد عام پارٹی کارکنوں سے ملاقاتوں کا سلسلہ شروع کریں گے،نواز شریف لاہور اور اسلام آباد کو اپنی سیاسی سرگرمیوں کا مرکز بنائیں گے، نواز شریف پارٹی کی تنظیم نو کے سلسلے میں چاروں صوبوں کا بھی دورہ کریں گے۔

پارٹی کی تنظیم نو کے لئے مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز بھی پارٹی قائد کے ہمراہ دورے کریں گی۔ذرائع نے مزید بتایا کہ نواز شریف کی وطن واپسی کی تیاریوں کے حوالے سے پارٹی کو پہلے سے ہی ہدایات جاری ہو چکی ہیں جبکہ پی ڈی ایم اور دیگر جماعتوں کے سربراہوں کو بھی نواز شریف کی وطن واپسی کے حوالے سے آگاہ کیا جا چکا ہے۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…