جمعرات‬‮ ، 25 جون‬‮ 2026 

یمن میں مجلس عزا پر آسمانی بجلی گرنے سے 5 خواتین ہلاک، 13 زخمی

datetime 22  اگست‬‮  2022 |

صنعاء (این این آئی)یمن کے دارالحکومت صنعا کے شمال میں واقع عمران گورنری کے ایک گاں میں ہفتے کی شام خواتین کی ماتمی مجلس [مجلس عزا] پر گرج چمک کیدران آسمانی بجلی گرنیکے نتیجے میں 5 خواتین ہلاک اور 13 زخمی ہو گئیں۔

میڈیارپورٹس کے مطابقمقامی ذرائع نے بتایا کہ عمران کے شمال میں واقع العشہ ڈاریکٹوریٹ میں خواتین کی جانب سے مجلس عزا منعقد کی گئی تھی۔ اس کے نتیجے میں 5 خواتین ہلاک اور 13 زخمی ہو گئیں، جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔قبل ازیں یمن کی حجہ گورنری میں آسمانی بجلی گرنے سے سات افراد جاں بحق اور آٹھ زخمی ہوگئے تھے۔حوثی ملیشیا کے کنٹرول حجہ گورنری میں ہنگامی اور آفات سے متعلق کمیٹی نے ایک بیان میں کہا کہ کفل شمر ڈاریکٹوریٹ میں بجلی گرنے سے 5 شہری ہلاک اور 5 دیگر زخمی ہوئے۔ادھر اسی گورنری میں مبین ڈاریکٹوریٹ میں بھی تعزیتی مجلس پر بجلی گرنے سے دو خواتین ہلاک اور تین زخمی ہوگئیں۔مقامی ذرائع کے مطابق حجہ گورنری میں آسمانی بجلی گرنے سے جاں بحق ہونے والوں میں تین سگے بھائی علی محمد زید، زید محمد زیداور عبداللہ محمد زید شامل ہیں۔یمن میں تقریبا دو ماہ سے شدید طوفانی بارشیں ہو رہی ہیں، جن میں سے بعض مقامات پر طوفانی بارشیں سیلاب کا باعث بنی ہیں۔ سیلاب سے اب تک درجنوں افراد جاں بحق اور املاک کو بھاری نقصان پہنچ چکا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اواتار مائونٹین


اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…